Eham Tareen Islami Mulak Mein...
Posted By: Abid on 10-09-2018 | 10:03:52Category: Political Videos, Newsبریکنگ نیوز : اہم ترین اسلامی ملک میں صدر مملکت نے منتخب حکومت کو برطرف کر دیا
خرطوم (ویب ڈیسک) سوڈان کےصدر عمر البشیر نے حکومت تحلیل کرتے ہوئے وزارتوں کی تعداد 31 سے کم کے 21 کرنے کا اعلان کر دیا۔ سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق صدر عمر البشیر نے معاشی صوتحال سے نمٹنے کیلئے حکومت بر طرف کر دی۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سوڈان
کے صدر عمر البشیر نے پیر کے روز وزارتی سطح پر تبدیلیاں کی ہیں جن میں 13 وزراء اور 10 گورنر شامل ہیں۔ صدر البشیر نئی وزارتی تشکیل کا اعلان کریں گے۔ مبصرین نے توقع ظاہر کی ہے کہ حالیہ ترمیم میں اقتصادی سیکٹر کی تمام وزارتیں شامل ہیں۔ اس کی وجہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے اور ایندھن کی قلت کے سبب سوڈان کو درپیش اقتصادی بحران ہے۔ سوڈان کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حکمراں جماعت کی قیادت کے دفتر نے صدر عمر البشیر کی سربراہی میں منعقد اجلاس کے دوران تازہ ترین تبدیلیوں کی اجازت دی جس میں 8 وزارتیں، 5 وزراء اور صوبوں کے 10 گورنر شامل ہیں۔ سوڈانی صدر کے معاون ڈاکٹر فیصل حسن ابراہیم کے مطابق حالیہ وزارتی تبدیلی کا سرکاری طور پر اعلان پیر کے روز وزیراعظم بکری حسن صالح ایک پریس کانفرنس میں کریں گے۔(ف،م)

Hafiz Naeem-ur-Rehman’s Important Address in Islamabad
Should New Provinces Be Created? Balochistan Chief Minister’s Major Statement
England Defeats Pakistan by 8 Wickets to Complete 3-0 Whitewash
Oil Crisis Deepens: Prime Minister Takes Important Decision
Pm Shahbaz Sharif & Saudi Prince Muhamamd Bin Salman Hold Important
TRUMP SAYS NO TO SAUDIA ARABIA












