Top Rated Posts ....
Search

Bade Kaam Ki Khabar....Load Shedding...

Posted By: Akbar on 10-09-2018 | 10:06:22Category: Political Videos, News


بڑے کام کی خبر : لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان کو سالانہ اربوں کلو واٹ بجلی کی فراہمی کے منصوبے کی اطلاعات
میری(ویب ڈیسک) ترکمانستان نے پاکستان کو بجلی بحران سے نکلنے کیلئے سالانہ اربوں کلو واٹ فی گھنٹہ بجلی ایکسپورٹ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کےمطابق ہفتے کومیری میں گیس کے وسیع ذخائر رکھنے والے ملک ترکمانستان نے سویت دور کے پاور پلانٹ کی توسیع کا خیر مقدم کرتے ہوئے ،

اس امید کا اظہار کیا ہےکہ یہ پاور پلانٹ پاکستان اور افغانستان کو بجلی کی برآمدات کے حوالے سے ایک مرکز بنے گا۔ پاور پلانٹ کی توسیع کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں ترکمانستان کے رہنماگربنگلے بردیمخامیدوف نے کہا کہ مذکورہ پلانٹ پر بجلی کی نئی پیداواری صلاحیتیں ترکمانستان کو اپنے ہمسائے ممالک میں بجلی کی برآمدات بڑھانے کے مواقع فراہم کریں گی، انکا کہناتھاکہ 1.2ارب ڈالرز کے توسیع منصوبے کے باعث ترکمانستان ہمسائے ممالک کو سالانہ 3ارب کلوواٹ فی گھنٹہ ایکسپورٹ کرسکے گا۔ جبکہ دوسری جانب چینی وزارت خارجہ کے حکام نے واضح کیا ہے کہ سی پیک کی جلد تکمیل پر پاکستان اور چین کا اتفاق ہے، بیجنگ اسلام آباد کی حمایت جاری رکھے گا۔یہ بات جینی حکام نے اپنے تازہ بیان میں کہی، ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملک تمام شعبوں میں مضبوط تعلقات کا عزم رکھتے ہیں، چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کے دورہ پاکستان کا مقصد کئی عشروں پر محیط پاک چین دوستی کی تجدید تھا۔یاد رہے کہ برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان کی نئی حکومت چین کے ساتھ سی پیک معاہدے پر نظرِثانی پر غور کر رہی ہے۔وزیر اعظم کے مشیر صنعت و تجارت عبدالرزاق داؤد کے ایک انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عبدالرزاق داؤد کے مطابق سابق حکومت نے سی پیک پر چین سے بات چیت میں اپنی ذمے داری بخوبی نہیں نبھائی۔ (س)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 25 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 22 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.