Top Rated Posts ....
Search

Naa Maloom Shakhs Logon Ko 500 Aur 1000 Ke Notes Bhejne Laga

Posted By: Abid on 10-09-2018 | 20:53:29Category: Political Videos, News


نامعلوم شخص لوگوں کو خط والے لفافوں میں 500 اور 1000 کے نوٹ بھیجنے لگا ،مگر کیوں ؟
برلن(ویب ڈیسک)جرمنی کے ایک وسطی شہر مَنہائم کی دو گلیوں میں متعدد افراد کو اپنے لیٹر باکسز سے ایسے خطوط ملے جن میں ہزاروں یورو مالیت کے بینک نوٹ موجود تھے۔ بھیجنے والا تاہم نامعلوم ہے۔جرمنی کے وسطی حصے کے ایک مشہور شہر مَنہائم میں ایک نا معلوم فرد نے لوگوں کو خطوں کے

لفافوں میں پیسے بھیجے ہیں۔ جرمن اخبار اشپیگل کے مطابق بعض لوگوں نے یہ لفافے پولیس کے حوالے کر دیے ہیں۔ جبکہ پولیس نوٹوں بھرے یہ لفافے بھیجنے والے شخص کی تلاش میں ہے۔مَنہائم پولیس کے مطابق جمعہ سات ستمبر کو لوگوں سے چار ایسے لفافے اس کے حوالے کیے جن میں ہزاروں یورو مالیت کے کرنسی نوٹ موجود تھے جبکہ ان خطوط پر یہ درج نہیں ہے کہ انہیں بھیجنے والا کون ہے۔جرمن پولیس کا شبہ ہے کہ یہ خطوط بھیجنے والا شخص ممکنہ طور پر کسی ذہنی بیماری کا شکار ہو سکتا ہے۔ پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اگر انہیں بھی ایسے خطوط ملے ہوں تو وہ انہیں پولیس کے حوالے کر دیں۔’’اشٹٹ گارٹ ناخرشٹ‘‘ نامی جرمن اخبار کے مطابق پولیس نے ایسے لوگوں کے رشتہ داروں یا انہیں طبی نگہداشت کرنے والوں سے بھی اس بارے میں جاننے کی درخواست کی ہے جو بھولنے کی بیماری الزائمر میں مبتلا ہیں۔اگر پولیس کو وہ شخص مل گیا جس نے یہ لفافے تقسیم کیے ہیں تو یہ رقم اس کے حوالے کر دی جائے گی۔ دوسری صورت میں پولیس قانون کے مطابق اس رقم کا استعمال کرے گی۔جرمن قانون کیا کہتا ہے؟ایک جرمن ویب سائٹ ’ہِلف رائشے انفو‘ کے مطابق اگر کسی شخص کو 10 یورو یا اس سے زائد مالیت کی کوئی چیز ملتی ہے تو اسے اس بات کا کوئی حق نہیں پہنچتا کہ اسے اپنے پاس رکھے۔ بلکہ اسے وہ چیز مالک کے حوالے کرنا ہو گی۔جرمن قانون کے مطابق تاہم ایسی کوئی چیز مالک کے حوالے کرنے والے کو اس کا انعام بھی ملتا ہے۔ اگر اس چیز کی مالیت 500 یورو تک ہے تو اُسے اس کی قیمت کا پانچ فیصد تک ملے گا۔اگر اس چیز کی قیمت 500 یورو سے زائد ہے تو ایسا شخص 25 یورو کے علاوہ اس کی قیمت کا تین فیصد تک اپنے پاس رکھنے کا حقدار ہوتا ہے۔(م،ش)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.