Imran Khan Ko Wazir E Azam Ban'ne Par
Posted By: Ahmed on 10-09-2018 | 20:55:40Category: Political Videos, Newsعمران خان کو وزیر اعظم بننے پر صحافی کی جانب سے مبارکباد دینے کے سوال پر مریم نواز نے حیران کن ردعمل دے دیا
راولپنڈی (ویب ڈیسک)نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازنے انکشاف کیاہے کہ ان کو جیل میں اخبار کاٹ کردیا جاتاہے اور جو اخبار ان تک پہنچتاہے اس میں خبریں ایڈیٹ کی ہوتی ہیں ، اس لئے مجھے پارٹی کی سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہی نہیں ہوتی ۔نجی ٹی وی نجی ٹی وی کے اینکر شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے
مریم نوازنے کہا کہ مریم نواز نے کہاکہ میرے پاس اس بارے میں اطلاعات نہیں ہیں کہ پارٹی کیا کررہی ہے ، کوئی احتجاج ہور ہا ہے یا نہیں۔ اس سوال پر کہ کیا آپ اخبار نہیں دیکھتیں؟ تو مریم نواز نے کہا کہ مجھے جو اخبار ملتا ہے وہ کٹا ہوا ہوتا ہے اور اس میں بہت سے خبریں ایڈیٹ کی ہوتی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ این آر او کے حوالے سے خبریں درست نہیں ہیں۔ اگر عدالتیں آزاد ہوتیں تو جتنے ثبوت ہم نے دیئے ہیں ہم آزاد ہوجاتے ۔ عدالت کے فیصلے میں بتایا ہی نہیں گیا کہ ہماری آمد کتنی ہے تو پھر عدالت کیسے بتا سکتی ہے کہ ہمارے اثاثے آمدن سے زائد ہیں؟اڈیالہ جیل میں نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز تحریک انصاف کے سربراہ کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دینے کے سوال پر چپ ہوگئیں۔نجی ٹی وی نجی ٹی وی کے اینکر شہزاد اقبال نے اڈیالہ جیل میں قید مریم نوازسے گفتگو کرتے ہوئے جب یہ سوال کیا کہ کیا آپ عمران خان کو وزیر اعظم پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد دیں گی تو اس سوال پرمریم نواز نے چپ اختیار کرلی لیکن جب صحافی نے دوبارہ سوال کیا اورکہا کہ جب نوازشریف وزیر اعظم منتخب ہوئے تھے تو عمران خان نے ان کو الیکشن کے حوالے سے تمام تر تحفظات کے باوجود مبارکباد دی تھی کو مریم نواز نے کہا کہ اب عوام کو پتہ چل جائے گا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کیاکر کے گئی ہے اورتحریک انصا ف کی حکومت کیا کررہی ہے ؟ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کے بعد کچھ دیر کے لئے اپوزیشن میں آنا بہتر ہے کیونکہ اس سے آپ کو اپنی کمزوریوں کاپتہ چل جاتاہے ۔(م،ش)

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











