Khuda Kare Aisa Waqt Kisi Par Bhi Naa Aaye
Posted By: Mangu on 10-09-2018 | 21:01:50Category: Political Videos, Newsخدا کرے ایسا وقت کسی پر بھی نہ آئے، نواز شریف اور مریم نواز جیل میں بیٹھ کرایک دوسرے سے کیا باتیں کرتے ہیں؟
راولپنڈی (ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہاہے کہ میرا سیاسی سفر ابھی شروع نہیں ہوا ، جیل میں نوازشریف مجھ کوحوصلہ دیتے ہیں اور میں ان کوحوصلہ دیتی ہوں۔نجی ٹی وی نجی ٹی وی کےراینکر شہزاد اقبال کے سوال پر کہ آپ آگے
سیاست میں کیا کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں ؟ تو مریم نواز کا کہنا تھا کہ میرا ابھی سیاسی سفر شروع ہی نہیں ہوا ۔جیل سے نکلنے کے بعد سیاسی حالات فیصلہ کریں گے کہ میں لیڈر بنتی ہوں یا نہیں۔انہوں نے بتایا کہ میں جواہر لال نہرو کی قیدیوں کے حوالے سے کتاب پڑھ رہی ہوں۔ ضمانت ہمارا حق ہے پتہ نہیں اب ملتی ہے یا نہیں، میں اور نوازشریف جب وطن واپس آئے تو ہمیں پتہ تھا کہ ہمیں جیل میں بھیجا جائے گا ۔ سابق وزیر اعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہاہے کہ مجھے جیل میں قید تنہائی میں رکھا گیاہے ، کسی سے بات کرنے کی اجازت نہیں، بچوں اور خواتین کو پڑھانے کے حوالے سے خبریں غلط ہیں۔نجی ٹی وی کے اینکر شہزاد اقبال سے اڈیالہ جیل میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میں جیل میں کسی کونہیں پڑھا رہی بلکہ مجھے قید تنہائی ہے ، میر ے آس پاس کوئی موجود نہیں ہوتا صرف ایک گراﺅنڈ ہے جس میں میں چہل قدمی کر لیتی ہوں،کسی سے بات کرنے کی اجازت نہیں ہے، صرف جمعرات کو لو گوں سے ملاقات کی اجازت ہوتی ہے ۔ بچوں اور خواتین کو پڑھانے کے حوالے دی جانیوالی خبریں غلط ہیں۔(م،ش)

Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
Iran says it will not negotiate with the US under threats
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
PPP walks out of budget session, decides to boycott
Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media












