Imran Khan Ke Mukhaalif Hain Pakistan Ke Nahi
Posted By: Ahmed on 10-09-2018 | 21:03:45Category: Political Videos, Newsعمران خان کے مخالف ہیں پاکستان کے نہیں : صف اول کے صحافی اور کالم نگار حامد میر نے وزیراعظم کے ڈیم فنڈ میں بہت بڑی رقم جمع کروا دی
لاہور(ویب ڈیسک) معروف صحافی و تجزیہ کارحامد میر نے ڈیم فنڈ میں 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اس وقت خشک سالی کے سنگین خطرے سے دوچار ہے اور اس مسئلے پر قابو پانے کے لیے ڈیموں کی تعمیر ناگزیر ہوچکی ہے۔ڈیموں کی تعمیر کے لیے چیف جسٹس ثاقب نثار کی
جانب سے اٹھایا گیا اقدام قابل تحسین ہے اور انکی جانب سے بنائے گئے اکاونٹ میں اب تک 2 ارب روپیے کی خطیر رقم جمع ہوچکی ہے۔تاہم 3روز قبل وزیر اعظم عمران خان نے اس حوالے سے قوم سے خصوصی خطاب کیا اور ان سے اپیل کی کہ وہ ڈیموں کی تعمیر کے لیے فنڈنگ کریں۔انہوں نے اپنی تقریر میں بیرون ملک پاکستانیوں سے بھرپور اپیل کی۔وزیر اعظم عمران خان کی آواز پر بیرون ملک پاکستانیوں نے فوری لبیک کہتے ہوئے مثبت ردعمل دے دیا ہے۔اس طرح پاکستان میں رہنے والے شہریوں کا جوش و جذبہ بھی دیدنی ہے۔اس موقع پر ابتداء اے آر وائے کے صدر سلمان اقبال نے کی جنہوں نے ایک لاکھ ڈالر عطیہ کئیے۔ان کے بعد پھر یہ سلسلہ چل نکلا۔۔ملک ریاض نے 5 کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا۔سیاستدان بھی اس دوڑ میں پیچھے نہ رہے۔مختلف اراکین اسمبلی نے اپنی تنخواہیں ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان کیا۔سیاستدانوں کو میدان میں دیکھ کر متعدد شخصیات بھی اس دوڑ میں آگے آگے آ گئیں۔معروف صحافی حامد میر بھی کسی سے پیچھے نہ رہے اور انہوں نے بھی ڈیم فنڈ میں خطیر رقم جمع کروا دی۔۔حامد میر کی جانب سے 1 ملین روپے ڈیم فنڈ میں عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔یاد رہے کہ معروف صحافی حامد میر اس وقت جیو اور جنگ گروپ کو خیر باد کہنے کے بعد جی این این میں بطور صدر کام کررہے ہیں۔(م،ش)

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












