Muharram ul Haraam Ka Chaand Nazar Nahi Aaya
Posted By: Akbar on 10-09-2018 | 21:05:24Category: Political Videos, Newsمحرم الحرام کا چاند نظر آیا یا نہیں ؟مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کردیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، نئے اسلامی سال 1440ہجری کا آغاز 12 ستمبرکو ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوا جس کی صدارت چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے کی،اجلاس کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں منعقد کیا گیاجس میں محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی شریک ہوئے، جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کوئٹہ ،اسلام آباد اور پشاور میں ہوئے ۔
اجلاس کے بعد چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن نے محرم الحرام کے چاند کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ محرم کا چاند نظر نہیں آیا ،ملک بھر میں مطلع ابر آلود تھا،جس کی وجہ سے کہیں سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی ،یکم محرم الحرام 12 ستمبر بروز بدھ جبکہ یوم عاشور 21 ستمبر بروزجمعہ المبارک کو ہوگی۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











