Imran Khan Ne Sarkari Rehaaish Gaahon Ki Araazi...
Posted By: Abid on 10-09-2018 | 21:08:07Category: Political Videos, Newsعمران خان نے سرکاری رہائشگاہوں کی اراضی ، قیمت عوام کے سامنے رکھ دی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے کچھ روز قبل سرکارہ رہائشگاہوں کے حوالے سے رپورٹ طلب کی تھی جو کہ انہیں موصول ہو گئی ہے اور اس کے اعدادو شمار بھی وزیراعظم نے قوم کے سامنے رکھ دیئے ہیں ۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں عوام کو بتایا کہ مجھے پنجاب ، کے پی کے اور وفاقی علاقوں میں سرکاری اراضی پر بنی رہائشگاہوں کی 90 فیصد تفصیل موصول ہو گئی ہے ، یہ اعداد و شمار انتہائی حیران کن ہے ، اس میں 34 ہزار 459 کینال دیہاتی اور 17 ہزار 35 کنال شہری زمین ہے اور صرف شہری زمین اور اس پر بنی عمارتوں کی قیمت تین سو بلین روپے سے زائد ہے ۔
عمران خان کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہایک ایسا ملک جو سود کی ادائیگی کیلئے بھی اپنی آئندہ نسلوں پر بوجھ ڈالتے ہوئے قرض کا سہارا لیتا ہے،وہ سرکاری اراضی/عمارتوں کی شکل میں غیراستعمال شدہ سرمائے کے بڑے ڈھیر پر بیٹھا ہے۔پاکستان 5 ارب روپے یومیہ سود ادا کرتا ہے،جبکہ اسکی شہری املاک کے 90فیصدحصے کی قیمت 300ارب سے زائد ہے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل وزیراعظم ہاﺅس کی جانب سے تمام سرکاری رہائشگاہوں کی تفصیلات طلب کی گئی تھیں جن میں پولیس اور دیگر اداروں کے سربراہان اور عہدیداروں کے زیر استعمال سرکاری رہائشگاہوں کی تفصیلات بھی شامل تھیں ۔


Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












