Fawad Chaudhry Ke Khilaaf Indraaj Muqaddama
Posted By: Ahmed on 11-09-2018 | 18:50:33Category: Political Videos, Newsفواد چوہدری کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست ۔۔۔۔۔اسلام آباد کی عدالت سے بریکنگ نیوز آ گئی
اسلام آباد (ویب ڈٰیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد راجہ آصف محمود نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے خلاف مسلمانوں کو شدت پسند کہنے اور قادیانیوں کا دفاع کرنے کے الزام میں مقدمہ کے اندراج کے لئے دائر درخواست پر پولیس سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 14ستمبر تک ملتوی کر دی ہے۔
منگل کو عدالت نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی اسلام آباد کے وکیل ضیااللہ گوندل کی جانب سے مقدمہ کے اندراج کے لئے 22اے کے تحت دائر درخواست کی سماعت کی ۔اس موقع پر درخواست گزار ضیا اللہ گوندل عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لئے تھانہ رمنا پولیس کو درخواست دائر کی جس پر پولیس نے موقف اخیتار کیا کہ وہ اس ضمن میں کچھ نہیں کر سکتے جس کے بعد ایس ایس پی آپریشن اسلام آباد پولیس کو درخواست جمع کرائی تاہم تاحال اس پر بھی کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی جبکہ ہماری عدالت سے استدعا ہے کہ فواد احمد چوہدری کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے جس پر عدالت نے پولیس سے روپرٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 14ستمبر تک ملتوی کر دی۔دائر درخواست میں ایس ایس پی آپریشن اسلام آباد پولیس کو فریق بنایا گیا ہے۔واضح رہے کہ ضیا گوندل کی جانب سے “فواد حسین چوہدری” کے مسلمانوں کو شدت پسند کہنے اور قادیانیوں کا دفاع کرنے کے خلاف اسلام آباد میں سیشن جج کی عدالت میں مقدمہ کے اندراج کے لئے پٹیشن دائر کر کی گئی تھی۔(ش،ز،خ)

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












