Sharamnaak Khabar Pakistan Ke Radio Channel Ki Mezbaan
Posted By: Mangu on 11-09-2018 | 18:53:59Category: Political Videos, Newsکراچی (ویب ڈیسک) دنیا میں می ٹو کے نام پر مہم چل رہی ہے جس میں ہونے والی زیادتی کے متعلق بتایا جاتا ہے، پاکستان میں بھی اس طرح کی خبریں منظر عام پر آتی رہتی ہیں، ایسی ہی ایک خبر پاکستان کے معروف ریڈیو چینل کی میزبان تحریم منیبہ نے دی،

انہوں نے جنسی ہراس کا الزام لگا دیا، سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں تحریم منیبہ نے کہا کہ میں نے گزشتہ روز سماء ایف ایم سے استعفیٰ دے دیا ہے، میں ایسے ادارے میں کام جاری نہیں رکھ سکتی جہاں پر خواتین کی عزت نہیں کی جاتی اور ہر کوئی مجرموں کے تحفظ میں لگا ہوا ہے. انہوں نے کہا کہ امتیازی سلوک، ہراس اور کردار کشی کے باعث میں اپنا پروگرام مزید پیش نہیں کر رہی.تحریم منیبہ نے کہا کہ مجھے سٹوڈیو میں ہراساں کیا گیا اور اس کا ثبوت جو کہ سی سی ٹی وی وڈیو کی صورت میں تھا اسے فوری طور پر ضائع کر دیا گیا. انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ اگر ٹی وی اور ریڈیو پر شناخت رکھنے والی لڑکی کے ساتھ ایسا ہو سکتا ہے تو سوچیں کہ باقی لڑکیاں کیا کچھ فیس کرتی ہوں گی؟ انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ کیا وہ ایسے ہی شکوہ کر سکتی ہیں؟ آواز اُٹھا سکتی ہوں گی؟ کوئی ان کی سنتا؟ آخر میں تحریم منیبہ نے کہا کہ ہمارے ہاں تو متاثرہ شخص ہی پستا ہے جب تک مر نہ جائے. واضح رہے کہ تحریم منیبہ کا پروگرام ایف ایم 107.4 پر روزانہ شام 5 سے رات 8 بجے تک پیش کیا جاتا تھا. دنیا میں می ٹو کے نام پر مہم چل رہی ہے جس میں ہونے والی زیادتی کے متعلق بتایا جاتا ہے، پاکستان میں بھی اس طرح کی خبریں منظر عام پر آتی رہتی ہیں، ایسی ہی ایک خبر پاکستان کے معروف ریڈیو چینل کی میزبان تحریم منیبہ نے دی، انہوں نے جنسی ہراس کا الزام لگا دیا۔(م،ش)

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












