Khoobru Pakistani Actress And Model
Posted By: Abid on 11-09-2018 | 18:55:31Category: Political Videos, Newsخوبرو پاکستانی اداکارہ و ماڈل ریچل خان نے ڈیم فنڈ مہم کا حصہ بنتے ہوئے کتنی رقم جمع کروادی؟
لاہور (ویب ڈیسک) نامور اداکارہ و ماڈل ریچل خان نے ڈیم فنڈز میں ساڑھے تین لاکھ جمع کرادئیے اور کہا ہے کہ عمران خان جیسے مخلص اور ایماندار شخص سے قوم کی امیدیں وابستہ ہیں، پانی کی قلت کے خاتمے کے لئے نئے ڈیمز کی تعمیر ناگریز ہو چکی ہے۔
ریچل خان کا کہنا تھاکہ شوبز انڈسٹری کے لوگ اس فنڈ میں بڑھ چڑھ کے حصہ لیں یہ کسی ایک جماعت یا صوبے کا مسئلہ نہیں یہ بیس کروڑ پاکستانیوں کا مستقبل ہے۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا پاکستان کا مستقبل اب روشن ہے ملک میں بہترین کے اثر نمودار ہوچکے ہیں۔ شوبز انڈسٹری کے چند ایک بڑے ناموں کے علاوہ کسی نے ایک فنڈ میں تعاون کرنے کی کوشش نہیں کی میری سب سے اپیل ہے کہ اس فنڈ کیلئے گھروں سے نکلیں، یہ آپ کے بچوں کے مستقبل کا مسئلہ ہے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ انہیں ایشیاء کپ کے دوران کانٹے کے مقابلوں کی توقع ہے۔ میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سے پاکستان ٹیم میں بہت بہتری آئی ہے اور اس کی وجہ سے بہترین کھلاڑی بھی ٹیم کو ملے ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ کے حوالے سے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ ہونی چاہیے اور اس کے لیے ضروری ہے کہ دونوں ممالک کے عظیم کھلاڑیوں کے ناموں سے باقاعدہ سیریز ہونی چاہیے۔(ف،م)

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











