Yeh Ladki Toh Pakistan Ki...
Posted By: Ahmed on 11-09-2018 | 18:56:23Category: Political Videos, Newsیہ لڑکی تو پاکستان کی انجلینا جولی ہے ۔۔۔ اداکارہ میرا کس کے حسنِ جلوہ خیز کو دیکھ کر بے اختیار کہہ اٹھیں ؟
لاہور (ویب ڈیسک )پاکستانی اداکارہ میرا اپنے انداز بیان کے باعث منفرد شہرت رکھتی ہیں اور اکثر اوقات وہ اداکاراﺅں کو اکثر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نظر آتی ہیں تاہم انتہائی حیران کن بات یہ ہے کہ میرا نے پہلی مرتبہ کسی دوسری اداکارہ کی تعریف کرتے ہوئے پیغام جاری ہے
اور دلچسپ امر ی ہے کہ وہ اداکارائیں ماہرہ خان اور آمنہ شیخ ہیں جس نے ہر کسی کو ورطہ حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق میرا نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” ایک ایسی خاتون ہے جس کا میں احترام کرتی ہوں اور وہ اداکارہ ” انجیلینا جولی “ ہیں ، انجیلینا جولی نے کہا تھا کہ جب آپ کو شہرت ملتی ہے تو آپ پر معاشر ے کیلئے کچھ کرنے کی ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے اور اس کے بغیر آپ کی شہرت کسی کام کی نہیں ہے ، میرا نے مہرہ خآن کو انجلینا جولی سے مشابہت دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں ماہرہ خا ن اور آمنہ شیخ کی افغان مہاجرین بچوں کیلئے کام کا آغاز کرنے کی کوششوں کو سراہتی ہوں ۔“میرانے اس کے علاوہ آمنہ شیخ کیلئے خصوصی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ” آمنہ شیخ نے افغان مہاجرین بچوں کیلئے جو اقدام اٹھایاہے وہ قابل تعریف ہے خصوصی طور پر لڑکیوں کی تعلیم کیلئے ، جب آپ کو شہرت ملتی ہے تو ساتھ ذمہ داری بھی عائد ہو تی ہے ۔“ تاہم یہ جان کر آپ کو بالکل بھی حیرت نہیں ہو گی کہ میرا نے پہلی مرتبہ اپنی ساتھی اداکاراوں کی تعریف میں کوئی پیغام جاری کیاہے اور میرا کو اس پیغام پر لالی ووڈ میں بہت سراہا جارہاہے ۔یاد رہے کہ میرانے اس سے قبل ماہرہ خان کے بارے میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ” یہاں اور بھی بہت سے بہترین فنکار موجود ہیں اس لیے ماہرہ کو پروموٹ کرنا بند کای جائے ، یہ انڈسٹری میں دیگر اداکاراﺅں کے ساتھ زیادتی ہے ۔“(ع،ع)

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











