Imran Khan Wazir E Azam House Mein Masroof
Posted By: Ahmed on 12-09-2018 | 19:12:29Category: Political Videos, Newsعمران خان وزیراعظم ہاوس میں مصروف لیکن چھٹیوں پر پاکستان آئے ہوئے ان کے بیٹے بنی گالا میں کن کاموں میں مصروف ہیں؟
اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کے بیٹے سلمان خان اور قاسم خان ان دنوں چھٹیا ں گزارنے کے لیے پاکستان آئے ہوئے ہیں ،یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ عمران خان کے بیٹے ان کے عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی دفعہ پاکستان آئے ہیں ۔قاسم اور سلمان کی پاکستان آمد کے موقع پر ان
کے پروٹوکول سے متعلق متضاد خبریں بھی سوشل میڈ یا کی زینت بنی ۔بعض سوشل میڈ یا صارفین کا کہنا تھا کہ قاسم اور سلمان خان کو اسلام آباد ائیر پورٹ سے بنی گالا سخت سیکیورٹی حصار میں لا یا گیا اور اس دوران سڑکیں بھی بند کی گئیں تاہم کچھ صارفین نے اسے خبر کو جھوٹا قرار دیا ۔وزیراعظم عمران خان اپنی مصروفیت کے باعث وزیراعظم ہاوس میں وقت گزارتے ہیں جبکہ ان کے بیٹے بنی گالا میں چھٹیاں گزار رہے ہیں لیکن بنی گالا میں ان کے ساتھ اور کون کون رہے رہا ہے ؟سوشل میڈ یا پر تصویر شیئر ہوگئی ۔سوشل میڈ یا ایپ انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر ہوئی جس میں قاسم خان اور سلمان خان اپنے کزنز کے ساتھ موجود ہیں ۔تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں بھائی اپنے دو کزنوں کے ساتھ بنی گالا میں بیٹھے ہوئے ہیں جبکہ ان کے ساتھ عمران خان کا پالتو کتا بھی ہے۔اس موقع پر دونوں بھائی اپنے کزنوں کی کمپنی خوب انجوائے کر رہے ہیں اور کافی خوش دکھائی دئیے ۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق فاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے مفادات میں ٹکراﺅ سے بچنے کیلئے سابق گورنر سندھ اور اپنے بھائی زبیر عمر کو پنشن دینے کیلئے قوانین میں نرمی سے انکار کر دیا ہے۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق یہ سمری نگران حکومت کے دور میں کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے دی گئی تھی۔ سابق گورنرز کو ان کی تنخواہ کی 80 فیصد رقم ماہانہ پنشن کے طور پر دی جاتی ہے تاہم پنشن کے حصول کیلئے کم از کم دو سال سے گورنر کے عہدے پر رہنا ضروری ہوتا ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے محمد زبیر کو فروری 2017ءمیں گورنر مقرر کیا تھا تاہم 25 جولائی کو عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو برتری ملنے پر انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ (ش،ز،خ)

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












