Mian Saab Aap 3 Dafa Wazir E Azam Bane Hain
Posted By: Ahmed on 13-09-2018 | 09:19:04Category: Political Videos, Newsمیاں صاحب آپ 3 دفعہ وزیراعظم بنے ہیں کبھی آپ نے یہ سوچا کہ ۔۔۔۔ کلثوم نواز کے انتقال پر معروف صحافی نے نواز شریف کو قابل غور مشورہ دے دیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک)نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر اللہ سابق وزیراعظم نواز شریف صاحب ، ان کے اہل خانہ اور مسلم لیگ ن کے ورکرز کو صبرجمیل عطا کرے۔ بیگم کلثوم نواز کے
انتقال کی خبر سُن کر شریف خاندان کے ماڈل ٹاؤن والے گھر کے باہر کافی لوگ موجود تھے جہاں سے کچھ ہی فاصلے پر پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان پر گولیاں چلائی گئی تھیں۔اس میں بھی خواتین شہید ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مرحلے پر کیوں نہ رُک کر دیکھیں، اللہ تعالیٰ نے زمانے کی قسم کھا کر فرمایا کہ انسان خسارے میں ہے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ نواز شریف ساری زندگی عملی سیاست میں رہے، تین مرتبہ وزیراعظم منتخب ہوئے لیکن ایک مرتبہ رُک کر انسان کو ضرور دیکھنا چاہئیے کہ کیا ہوا، ماضی میں میں نے کیا کیا؟ میں نے کیا حاصل کیا؟ میرا کیا مقصد تھا ؟ انہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی جمہوریت کے لیے جدوجہد اور قربانیاں تھیں لیکن اصل میں وہ میاں صاحب کو باہر لے کر گئیں اور ان کے ساتھ خود بھی باہر چلی گئیں،وہ ان کے شوہر تھے۔بیگم صاحبہ خود تین مرتبہ خاتون اول رہیں ، دنیا بھر نے ان کی عزت کی اور کبھی وہ کسی متنازعہ چیز میں آگے نہیں آئیں۔ انہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال کے بعد مسلم لیگ ن کی سیاست پر بھی فرق پڑے گا۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے پروگرام میں مزید کہا کہ جن لوگوں نے بیگم کلثوم نواز کی بیماری کا مذاق اُڑایا اس میں کسی نے میرا بھی نام لکھ دیا ہے لیکن میں نے ایسا کبھی نہیں کیا۔اس سے قبل سینئیر تجزیہ کار خوشنود علی خان نے کہا تھا کہ بیگم کلثوم نواز نواز شریف ، ان کے خاندان اور ان کی سیاست کے لیے خوش بختی کی علامت تھیں۔ جب تک وہ متحرک رہیں اس وقت تک نواز شریف کے خاندان پر اگر کوئی مشکل آئی تو کلثوم نواز نے خود آگے بڑھ کر اُس مشکل کو حل کیا اور یہ سب انہوں نے نمود و نمائش کے لیے نہیں کیا تھا۔ لیکن آج مسلم لیگ جن حالات کا شکار ہے وہ اس وجہ سے ہے کیونکہ بیگم کلثوم نواز اب ہم میں موجود نہیں ہیں۔(م،ش)

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












