Ab Pasandeeda Farishton Ki Hakoomat Hai
Posted By: Akbar on 13-09-2018 | 18:54:36Category: Political Videos, Newsاب پسندیدہ فرشتوں کی حکومت ہے، اگر آپ کو اعتراض ہے تو یہ منصوبہ بند کر دو۔۔۔ مسلم لیگ (ن) کی خاتون رہنما نے تحریک انصاف کو بڑا چیلنج کر دیا
لاہور (ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہاہے کہ اب پسندیدہ فرشتوں کی حکومت آگئی ہے اس لئے اب میڈیا کو چاہئے کہ پتہ لگائے کہ 55روپے خر چ والا ہیلی کاپٹر کہاں سے آگیاہے ؟ سبسڈی پر اعترا ض ہے تو میٹر و بند کردیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام ”آن دافرنٹ “ میں
گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے سوائے ٹاسک فورسز بنانے کے کچھ نہیں کیا ، ایک ماہ سے اوپر ہوچکاہے لیکن ابھی تک کوئی پالیسی ہمارے سامنے نہیں آئی ۔ تحریک انصاف کے رہنما پہلے ہمیں آئن سٹائن بن کر بڑے مشورے دیا کرتے تھے اور کہا کرتے تھے کہ ہم نے اپنا سارا ہو م ورک مکمل کرلیاہے اور یونہی ہمیں حکومت ملی نیا پاکستان بن جائیگا لیکن ابھی تک کچھ بھی نہیں ہوا ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے تباہی نہیں کی، اگر ہم نے تباہی کی ہوتی تو دس سال ہم اقتدار میں نہ رہتے ، لوگ اتنے پاگل نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سبسڈی پوری دنیا میں دی جاتی ہے ، اب اگر ان کو سبسڈی پر اعتراض ہے تو میٹر وبند کریں ، دو لاکھ لوگ روزانہ اس پر سفر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب پسندیدہ فرشتوں کی حکومت آگئی ہے اس لئے میڈیا کوچاہئے کہ اب پتہ کرے کہ 55روپے خرچ والا ہیلی کاپٹر کہاں سے آگیا ہے ؟ دوسری طرف ایک خبر کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا وفد سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں شرکت کرے گا۔ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی قیادت میں پی ٹی آئی کا وفد نمازجنازہ میں شریک ہوگا جس میں صوبائی وزیر محمودالرشید، میاں اسلم اقبال اور دیگر وزرا بھی شریک ہوں گے۔کلثوم نواز کی میت پاکستانی وقت کے مطابق رات تقریباً 11 بجے ہیتھرو ایئرپورٹ سے بذریعہ پی آئی اے پرواز لاہور روانہ کی جائے گی۔کلثوم نواز کی میت پاکستان پہنچنے پر جمعے کو ان کی نماز جنازہ شریف میڈیکل کمپلیکس رائیونڈ میں شام 5 بجے ادا کی جائے گی۔ (م،ش)

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












