Pakistani Actress Ne Achaanak Shadi Rachaali
Posted By: Ahmed on 13-09-2018 | 18:59:45Category: Political Videos, Newsنامور پاکستانی اداکارہ نے اچانک شادی رچا لی ، شوبز سے علیحدہ ہونے کا بھی اعلان
لاہور ( ویب ڈیسک)اداکارہ دیدار اور صوبیہ خان کے بعد شیبا رانی نے بھی شادی کر کے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر لی ۔ذرائع کے مطابق اداکارہ شیبا رانی نے کچھ عرصہ قبل ایک بزنسمین سے شادی کر کے اپنا گھر بسا لیا تھا اور اس کے بعد انہوں نے

اسٹیج ڈراموں کو بھی خیر باد کہہ دیاہے ۔ اس سے قبل اسٹیج سے تعلق رکھنے والی اداکاراؤں دیدار اور صوبیہ خان نے بھی شادی کرکے اسٹیج ڈراموں سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی ۔ دوسری طرف اداکار فیروزخا ن اور ثنا جاوید جلد ہی ایک بار پھر منی سکرین پر دھوم مچانے آرہے ہیں۔ دونوں فنکاروں نے حال ہی میں ختم ہونے والی ڈرامہ سیریل’’خانی‘‘سے بے پناہ شہرت حاصل کی تھی جس میں فیروزخان نے میرہادی کامنفی کردار کیا تھا جو خانی نامی لڑکی سے جنون کی حد تک پیار کرتا ہے۔اس سیریل کے ڈائریکٹر انجم شہزاد تھے جن کی نئی سیریل’’ Romeo Weds Heer‘‘میں بھی فیروزخان اور ثنا جاوید نے دوبارہ اکٹھے کام کیا ہے لیکن ایک بالکل منفرد انداز میں،سیریل کے ٹیزر نشر ہوتے ہی ناظرین کی دلچسپی میں اضافہ ہوگیا ہے۔بعض اطلاعات کے مطابق یہ ڈرامہ’خانی‘کا پارٹ ٹو ہے لیکن فی الحال اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔ یہ سیریل سیونتھ سکائی نے پروڈیوس کی ہے جس کی کہانی ڈاکٹر یونس بٹ نے لکھی ہے۔ڈرامہ سیریل’خانی‘ میں تو فیروزخان کی شادی ثنا جاوید سے نہیں ہوسکی تھی لیکن اس باران کاخواب ضرور پورا ہوگا کیونکہ ڈرامے کا ٹائٹل بھی اس بات کا ثبوت ہے۔( م ، ش )

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











