Meri Shadi Mein Salman Aur Shahrukh Saari Raat Kya Karte Rahe
Posted By: Akbar on 14-09-2018 | 19:06:56Category: Political Videos, Newsمیری شادی میں سلمان خان اور شاہ رخ خان ساری رات کیا کرتے رہے؟ سونم کپور نے انتہائی حیران کُن انکشاف کر دیا
میری شادی میں سلمان خان اور شاہ رخ خان ساری رات کیا کرتے رہے؟ سونم کپور نے انتہائی حیران کُن انکشاف کر دیا ۔۔۔۔ممبئی(نیوز ڈیسک)بالی وڈ حسینہ سونم کپور کی شادی حال ہی میں ہوئی اور اس شادی کی رنگا رنگ تفصیلات نے سوشل میڈیا پر خوب ہنگامہ برپا کیا، مگر یہ تو کسی
معلوم ہی نہیں تھا کہ سونم کی شادی پر سلمان خان اور شاہ رخ خان نے رات بھر کیسا زبردست انٹرٹینمٹ شو پیش کیا۔یہ دلچسپ انکشاف خود سونم کپور نے ایک ٹی وی شو کے دوران اپنی شادی کی خوشگوار یادیں تازہ کرتے ہوئے کیا ہے۔ سونم نے بتایا کہ سلمان خان اور شاہ رخ خان اُن کی شادی کے موقع پر رات بھر سٹیج پر ڈانس کرتے رہے۔ اُن کے ساتھ سونم کے والد مشہور اداکار انیل کپور تھی تھے جبکہ رنویر سنگھ بھی اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے تھے۔ انیل کپور سمیت یہ سب لوگ پرجوش ڈانس کرتے رہے یہاں تک کہ صبح ہوگئی۔سونم نے بتایا کہ اُن کے والد انیل کپور اور ساتھی فنکار سٹیج سے اترنے کو تیار ہی نہیں تھے۔ یوں تو ان سب نے

ہی بہت ڈانس کیا لیکن سلمان اور شاہ رخ تو سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ان کے ڈانس کی ایک مختصر ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر آ چکی ہے، جسے دیکھنے والے اُن کے پرستار واقعی بہت محظوظ ہو رہے ہیں۔



TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











