Arbon Ki Loot Maar....Phans Gaye...
Posted By: Akbar on 15-09-2018 | 08:07:41Category: Political Videos, Newsاربوں کی کرپشن،بابر غوری بھی پھنس گئے،عدالت نے گرفتاری کا حکم دے دیا
کراچی(ویب ڈیسک) نیب نے ایم کیو ایم کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر بابر غوری کے خلاف کرپشن کا ریفرنس دائر کردیا۔رپورٹ کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وفاقی وزیر بابر غوری کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن کا ریفرنس کراچی کی احتساب عدالت میں دائر کیا جسے عدالت نے سماعت کے لیے منظور کرلیا۔نیب کی جانب سے بابر غوری اور سابق چیئرمین کے پی ٹی جاوید حنیف سمیت دیگر 8 ملزمان کو بھی ریفرنس میں نامزد کیا گیا ہے۔ریفرنس کے مطابق ملزمان پر 2012 میں کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) 940 غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے جس سے قومی خزانے کو 2 ارب 88 کروڑ 55 لاکھ کا نقصان پہنچایا گیا۔واضح رہے کہ بابر غوری پیپلزپارٹی کے مخلوط دور حکومت میں وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ رہ چکے ہیں، ان کا شمار ایم کیوایم کے دیرینہ رہنماﺅں میں ہوتا ہے اور وہ طویل عرصے سے بیرون ملک مقیم ہیں۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











