5000...American Sadar Trump New Record
Posted By: Abid on 16-09-2018 | 08:47:10Category: Political Videos, News5000: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور شرمناک ریکارڈ اپنے نام کر لیا
نیویارک(ویب ڈیسک) امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف چھپنے والے مضمون نے تہلکہ مچادیا۔ آرٹیکل کے مطابق اقتدار میں آئے ٹرمپ کو 601 روز ہوگئے ہیں جس کے دوران انہوں نے مختلف مواقع پر 5 ہزار سے زائد مرتبہ جھوٹ بولا ہے۔ ٹرمپ نے روزانہ 8 اعشاریہ 3 فیصد کے حساب سے
جھوٹ بولے۔ٹرمپ نے صدر بننے کے بعد پانچ ہزار جھوٹ بولنے کا ریکارڈ قائم کردیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدے کا حلف اٹھانے کے ابتدائی 100 ایام میں یومیہ 4.9 فیصد کے حساب سے روزانہ جھوٹ بولا۔ مضمون میں ٹرمپ کی جانب سے اپنی ٹوئٹس اور بیانات سے پھر جانا بھی شامل ہے۔ انتخابی مہم کے دوران ووٹ لینے کے لئے بھی انہوں نے جھوٹ کا سہارا لیا تھا۔اخبار کے مطابق ٹرمپ نے ایک وقت میں سب سے زیادہ جھوٹ رواں ماہ 7 ستمبر کو امریکی صحافیوں سے ملاقات کے دوران بولے۔ 120 منٹ کی ملاقات میں ٹرمپ نے 125 بار جھوٹ بولا۔ گزشتہ 9 روز کے دوران ٹرمپ کی جھوٹ بولنے کی اوسط 32 ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات میں روس کی مداخلت کا 140 بار اعتراف کیا مگر روسی صدر پیوٹن سے ملاقات میں موقف بدل لیا اور کہا کہ روس نے مداخلت نہیں کی۔(ش،ز،خ)

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











