Mere Saath Jahaaz (Plane) Mein Ek Bazurg
Posted By: Mangu on 16-09-2018 | 08:58:25Category: Political Videos, News” میرے ساتھ جہاز میں ایک بزرگ مسافر بیٹھا تھا جس نے ۔۔۔ “ معروف صحافی و اینکر پرسن ماریہ میمن کے ٹوئٹر پیغام نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی
لاہور(ویب ڈیسک )آج کل سوشل میڈیا ہماری زندگی کا بہت لازمی جزو بن گیا ہے اور کچھ لوگ تو اپنا ایک ایک لمحہ کو سوشل میڈیا کی زینت بنا ڈالتے ہیں اور معاشرے کی ہر خوبی اور خامی کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں۔ معروف صحافی و اینکر پرسن ماریہ میمن نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا
کہ ”جہاز میں سفر کے دوران میرے ساتھ ایک بوڑھا شخص سفر کر رہا تھا جو اپنی صدمے سے دوچار بیٹی اور اس کے پیدائشی طور پر مردہ پیداہونے والے بچے کو دیکھنے کے لئے جا رہا تھا،یہی زندگی ہے ،لوگوں کے ساتھ نرم دلی سے پیش آئیں،کیا خبر وہ کس حال سے گزر رہے ہوں۔’وئٹر پر یہ پیغام جاری ہوتے ہی صارفین نے ملے جلے تاثرات دینے کا آغاز کر دیا کسی نے معروف صحافی و اینکر پرسن ماریہ میمن کی بات کو سراہا تو کسی نے ان کو تنقید کانشانہ بنا ڈالا۔ایک صارف عمرانی معاہدہ کا کہنا تھا کہ ”میری سمجھ میں نہیں آتا لوگ اپنے ساتھ سفر کرنے والوں کے ساتھ اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں کیسے بات کر لیتے ہیں۔میں کسی اجنبی سے کبھی ایسی بات نہیں کرنا چاہوں گا جو صرف چند گھنٹے میرے برابر والی سیٹ پر ہو۔”ایک صارف منصورکا کہنا تھا کہ ”یہ اکیلا پن کی وجہ ہے کسی دفعہ لوگ کسی اجنبی سے ذاتی زندگی پر بات کر لیتے ہیں،دعا ہے ہمارے چاہنے والے ہمیشہ ہمارے قریب رہیں۔”رفت نامی صارف نے کہا کہ ”جب کوئی مصیبت میں ہو تو یہ نہ سمجھیں کہ یہ اس کی آزمائش ہے بلکہ یہ آپ کی بھی آزمائش ہے۔”ارسلان صدیق نامی صارف کا کہنا تھا کہ ”افسوس آپ نے اپنے شاندارصحافتی ذرائع ہونے کے باوجود اس شخص کی کوئی مدد نہیں کی ۔”(ع،ع)

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












