Yeh Hai Naya Pakistan....Wazir E Azam Imran Khan
Posted By: Ahmed on 16-09-2018 | 18:59:26Category: Political Videos, Newsیہ ہے نیا پاکستان : وزی اعظم عمران خان اور صدر عارف علوی دونوں نے ملکر کفایت شعاری کی عظیم مثال قائم کر دی
کراچی(ویب ڈیسک وزیرِ اعظم عمران خان ایک روزہ دورۂ کراچی ختم کر کے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے ہم راہ ایک ہی طیارے میں اسلام آباد روانہ ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے بچت کا راستہ اختیار کرتے ہوئے الگ الگ طیاروں میں سفر کے اخراجات سے بچتے
ہوئے صدرِ پاکستان کے ساتھ ایک ہی طیارے میں واپسی کا سفر اختیار کیا۔وزیرِ اعظم کی آمد اور روانگی کے مواقع پر ایئر فیلڈ کو بھی بند نہیں کیا گیا، ماضی میں وی آئی پی موومنٹ پر 15 سے 20 منٹ ایئر فیلڈ بند کی جاتی تھی۔ایئر فیلڈ بند کر کے شیڈول طیاروں کو لینڈنگ سے روک دیا جاتا تھا، جس کی وجہ سے لاکھوں کا ایندھن ضائع ہو جاتا تھا، وزیرِ اعظم کے کراچی دورے کے موقع پر یہ ایئر فیلڈ بند نہیں کی گئی۔خیال رہے کہ آج وزیرِ اعظم عمران خان کراچی کے ایک روزہ دورے پر تھے، اس دوران انھوں نے ریاستی مہمان خانے میں کئی اہم اجلاسوں کی صدارت کی، بعد ازاں گورنر ہاؤس سندھ میں ڈیم فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کیا۔وزیرِ اعظم عمران خان وزارتِ عظمیٰ سنبھالنے کے بعد سے سادگی اور کفایت شعاری اختیار کرنے پر زور دے رہے ہیں، اس سلسلے میں وہ خود بھی کفایت شعاری پر عمل پیرا ہوتے ہیں۔(م،ش)

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











