Yeh Dam Maut Ka Parwaana Hai
Posted By: Akbar on 16-09-2018 | 19:12:23Category: Political Videos, Newsیہ ڈیم موت کا پروانہ ہے۔۔۔ سسی پلیجو کے ایک بیان نے پاکستانیوں کو آگ بگولہ کر دیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر سسی پلیجو نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم چھوٹے صوبوں کے لیے موت کا پروانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی اس متنازعہ اور رد کردہ ڈیم کی بات کرے گا اس کی سخت مزاحمت کی جائے گی۔جی ٹی وی کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی
تین اسمبلیوں اور ان کی عوام کی جانب سے رد کیے گئے متنازعہ ڈیم کو ایک بار پھر مسلط کرنا اسمبلیوں وعوام کی توہین کرنے کے مترادف ہے،سینیٹر سسی پلیجو نے کہا کہ سندھ کے لوگ اس وقت بھی پانی کی قلت کا سامنا کررہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پانی کی قلت کے باعث سندھ میں صرف 30 فیصد فصل کاشت کی جاسکی ہے،انہوں نے کہا کہ دریا ئے سندھ پر ڈیم بنانے کی بات کرنا سندھ کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے کوٹری بیراج پر پانی روکنے کی وجہ سے ٹھٹہ و بدین کی لاکھوں ایکڑ زمین سمندر برد ہوچکی ہے،پی پی پی کی سینیٹر سسی پلیجو نے کہا کہ عالمی قانون کے تحت آخر میں ہونے کی وجہ سے دریا پر سندھ کا حق زیادہ ہے اورسندھ اپنے حق پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دے گا۔ دوسری طرف پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم کے معاملے کو چھیڑنے سے وفاق کمزور ہوگا اور بے وقت راگنی چھیڑنے سے دیگر آبی منصوبے بھی متنازع ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جس منصوبے کو تین اسمبلیاں مسترد کرچکی ہوں اس کو چھیڑنا مناسب نہیں، متنازع معاملات کو ہوا دینا قوم کو تقسیم در تقسیم کرنے کے مترادف ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں من پسند نتائج لے کر پہلے ہی قوم کو تقسیم کر دیا گیا ہے، اب کالا باغ ڈیم کے گڑے مردے کو اکھاڑنے سے وفاق پاکستان کمزور ہوگا۔مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ بڑے آبی ذخائر کا فیصلہ کسی غیرمنتخب فورم سے نہیں ہو سکتا، لگتا ہے بریفنگ دینے والوں نے کالاباغ ڈیم کے صرف ایک پہلو پر بریفنگ دی۔(م،ش)

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












