Jab Election Muhim Ke Dauraan Vote Maang Rahe Thay
Posted By: Abid on 16-09-2018 | 19:17:39Category: Political Videos, Newsچوہدری سرورجب الیکشن مہم کےدوران ووٹ مانگ رہے تھے تو پاس کھڑے بچے نے ان سے کیا کہا تھا ؟ کئی ہفتوں بعد انکشاف
مری(ویب ڈیسک)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور گورنر ہاؤس مری میں کھلی کچہری لگانے کے بعد سینئر صحافی انصار عباسی کے گھر گئے اور وہاں کچھ دیر سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے بعد واپس روانہ ہو گئے ،انصار عباسی کے گھر میں گورنر پنجاب نے سینئر صحافی کے مشورے پر الیکشن کیمپئن
کے دوران اپنے ساتھ پیش آنے والا ایک ایسا واقعہ سنا دیا کہ پوری محفل ہی کشت زعفران بن گئی۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما واجد عباسی نےسوشل میڈیا پر گورنر پنجاب کے دورہ مری کی مصروفیت اور تفصیلات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری محمد سرور گورنر ہاؤس مری میں کھلی کچہری لگانے کے بعد سینئر صحافی انصار عباسی کے گھر رکے انکے ساتھ صداقت علی عباسی اور میجر (ر)لطاسب ستّی بھی موجود تھے جو علاقے کے مسائل حل کرنے میں کوشاں ہیں، گورنر پنجاب عوامی آدمی ہیں اور وہ لوگوں کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سینئر صحافی انصار عباسی نے گورنر پنجاب کو تعلیم کے ساتھ تربیت کا مشورہ بھی دیا اور کہا کہ جیسے بندہ گھر میں موجود ہوتا ہے لیکن جب کوئی باہر آئے تو بچے سے کہہ دیتا ہے کہ باہر جا کر کہہ دو کہ ابو گھر نہیں ہیں ،ہمیں بچوں کی تربیت کرنی چاہئے اور حکومت کو بھی اس پہلو پر توجہ دینی چاہئے ۔جس پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اپنی الیکشن کیمپئن کے دوران کا دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ وہ ایک جگہ ووٹ مانگنے گئے تو ایک بندہ کہتا تھا چوہدری صاحب ووٹ آپ کا ہی لیکن اسی اثنا میں پاس کھڑا بچہ بول پڑا ’’اے ووٹ نہیں ملنا‘‘ جس پر پوری محفل کشت زعفران بن گئی ۔(م،ش)

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











