Tahrek E Insaf Ke Daur E Hakoomat Mein
Posted By: Mangu on 16-09-2018 | 19:20:22Category: Political Videos, Newsتحریک انصاف کے دور حکومت میں پرویز مشرف کے ساتھ کیا ہونیوالا ہے ؟
اسلام آباد( ویب ڈیسک) تحریک انصاف کی حکومت نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف غداری کامقدمہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزارت داخلہ نے خصوصی عدالت میں کیس کی پیروی کیلئے پراسکیوٹر کے تقرر کے حوالے سے ایف آئی کوکارروائی کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ وزارت داخلہ
نے ایف آئی اے کو پراسیکیوٹرکی تقرری کے لیے تین ماہر وکلا کا پینل بھجوانے کا حکم دے دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے ایف آئی اے کو واضح ہدایت جاری کی گئی ہے کہ پینل بھجوانے میں مناسب درکار وقت سے زیادہ تاخیر نہ کی جائے۔ وفاقی حکومت یہ تاثر نہیں دینا چاہتی کہ حکومت اس کیس کو آگے بڑھانے میں دلچسپی نہیں رکھتی ہے یا کو ئی بیک ڈور رابطوں کا تاثر لے۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وفاقی کابینہ میں مزید توسیع کا فیصلہ، ذرائع کے مطابق محرم کے بعد 4 سے 5 نئے وزراء شامل کیے جائیں گے۔ فیصل واوڈا، علی امین گنڈا پور، اعظم سواتی اور فضل محمد خان کو وزارتیں دی جائیں گی ۔ کراچی سے فیصل واوڈا اور چارسدہ سے فضل محمد خان کو کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ علی امین گنڈا پور اور اعظم سواتی کو بھی کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔اس وقت وفاقی کابینہ میں 19 وفاقی وزراء اور 4 وزرائے مملکت ہیں۔ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، سمندر پار پاکستانیز، مواصلات کی وزارتوں کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے جبکہ وزارت امور کشمیر، نارکوٹکس کنٹرول، وزارت پوسٹل سروسز اور آبی ذخائر کے قلمدان بھی کسی کو نہیں دیے گئے۔مشیر بابر اعوان کے مستعفیٰ ہونے کے بعد وزارت پارلیمانی امور کا قملدان بھی خالی ہے۔ اس وقت وفاقی کابینہ کے ارکان کی تعداد 30 ہے جس میں 4 مشیر اور 3 معاونین خصوصی شامل ہیں۔(ش،ز،خ)

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











