Aane Waale Dino Mein Kaunsi Siasi Jamaat
Posted By: Ahmed on 16-09-2018 | 22:01:48Category: Political Videos, Newsآنے والے دنوں میں کونسی بڑی سیاسی جماعت تحریک انصاف میں مکمل طور پر شامل ہو جائے گی؟ نامور صحافی کا سنسنی خیز دعویٰ
لاہور (ویب ڈیسک)صحافی خاور گھمن نے کہاہے کہ آنیوالے دنوں میں بچی کھچی ایم کیو ایم بھی تحریک انصاف میں ضم ہوجائے گی ،وفاقی حکومت کے پاس بہت سے اختیارات ہوتے ہیں اور وہ بہت کچھ کر سکتی ہے ۔نجی ٹی وی کے پروگرام ”نقطہ نظر“ میں گفتگو کرتے ہوئے صحافی خاور گھمن نے کہا کہ
اس وقت کراچی حکومت کی 8اہم ترین پوزیشنز پر براجمان ہے اور آنیوالے دنوں میں بچی کھچی ایم کیو ایم بھی تحریک انصاف میں ضم ہوجائے گی ۔ تحریک انصاف کی قیادت بہت بڑھکیں مارتی رہی ہے اور اس کا انہوں نے جواب بھی دیناہے ۔ اس کے سوا اب کوئی چارہ کار نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کے پاس بہت سے اختیارات ہوتے ہیں اور وہ بہت کچھ کرسکتی ہے ۔ یہ احتیاط پسندی اب آنیوالے دنوں میں مزید نہیں چلے گی ۔انہوں نے کہا کہ بھاشا ڈیم کی زمین خالی ہوچکی ہے اور عوام کو ادائیگی بھی کردی گئی ہے ، اب حکومت کوسامنے آکر ایک پالیسی پیش کرنی چاہئے کہ اس ڈیم کوبنانا کیسے ہے ؟اس حوالے سے صوبوں کوبھی اعتماد میں لیاجانا چاہئے تاکہ پتہ چل سکے کہ ڈیم کیلئے ان کے بجٹ پر کتنا کٹ لگایا جا سکتاہے ۔مسلم لیگ ن کے مستقبل کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ ہوچکاہے کہ پارٹی اب مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر نے چلانی ہے اور اس حوالے سے وہ جیل میں کتابوں کا مطالعہ شروع کرچکے ہیں اور ظاہر ہے کہ جب وہ باہر آئیں گے تو سیاست کے حوالے سے ان کے نقطہ نظر میں تبدیلی پیدا ہوچکی ہوگی ۔(م،ش)

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












