Karachi Se Badi Khabar....Sindh Hakoomat
Posted By: Abid on 16-09-2018 | 22:06:08Category: Political Videos, Newsکراچی (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ سندھ حکومت وزیراعظم عمران خان کو مطمئن کرنے میں ناکام ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو اسٹیٹ گیسٹ ہائوس میں وزیراعظم عمران خان کو ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
سندھ حکومت وزیراعظم عمران خان کو مطمئن کرنے میں ناکام ہوگئی کیونکہ سندھ حکومت ترقیاتی منصوبوں پر مطلوبہ تنائج حاصل نہ کرسکی۔وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مراد علی شاہ صاحب آپ منصوبوں کے لیے وزیرخزانہ کے ساتھ بیٹھیں۔ صدر مملکت،، گورنر سندھ اور وزیرخزانہ آپ کی بھرپور مدد کریں گے۔۔وزیراعظم کو وفاقی منصوبوں کے فور اور ایس تھری پر ایم ڈی واٹر بورڈ نے بریفنگ دی۔ایم ڈی واٹر بورڈ صرف وفاق سے پیسے نہ ملنے کا رونا روتے رہے۔وزیراعظم نے ایم ڈی واٹر بورڈ سے سوال کیا کہ کام کی پیشرفت بتائیں پیسے کا رونا چھوڑیں۔ لگتا ہے صرف کاغذوں میں پیشرفت ہوئی ہے ۔ وزیراعظم نے کمشنر کراچی صالح فاروقی سے سوال کیا کہ گرین لائن بس کا کیا ہوا۔ صالح فاروقی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کام مکمل ہوگیا ہے۔ ہم پیسے بچالیے ہیں۔ وزیراعظم نے سوال کیا کہ آپ کمشنربھی ہیں اور گرین بس کے سربراہ بھی ۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے گورنر ہاوٗس سندھ میں ڈیم فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ڈیمز بنانے کی کوشش ابھی نہ کی تو بہت دیر ہو جائے گی، ہمیں ملک کو موبلائز کرنا ہے کیوں کہ ڈیم کے لیے پیسا نہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم کراچی میں گورنر ہاؤس سندھ میں ڈیم فنڈز جمع کرنے کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے ہیں، انھوں نے کہا کہ ہمارے پاس ڈیم کے لیے پیسا نہیں ہے جس کے لیے پورے ملک کو حرکت میں لانا ہوگا۔انھوں نے کہا کہ ہم سیاسی لوگ صرف 5 سال کے لیے آتے ہیں، ڈیم کے لیے سالانہ 30 ارب جمع کرنے ہیں، بجٹ سے ڈیم کی فنانسنگ نہیں کر سکتے، حکومت اور لوگ ایک ہو جائیں تو قوم بن جاتی ہے پھر کوئی چیز نا ممکن نہیں ہوتی۔ (ش،ز،خ)

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












