Rehaai Khatam.......Jail Waapsi Kab Hogi....
Posted By: Ahmed on 16-09-2018 | 22:59:34Category: Political Videos, Newsلاہور(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کی پیرول پر رہائی کا وقت ختم ہونے میں چند گھنٹے باقی رہ گئے۔سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے آج سہہ پہر 4 بجے تک تینوں افراد کو پیرول رول پر رہائی دے رکھی ہے جس کے بعد انہیں دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا۔نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو کلثوم نواز کے انتقال پر اڈیالہ جیل سے 12 گھنٹے کے لیے پیرول رول پر رہائی دی گئی جس کی مدت میں 4 روز کی توسیع کی گئی۔
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے پیرول کی مدت بڑھانے کی کوئی درخواست نہیں کی۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت سے سزا یافتہ ہیں اور 13 جولائی سے اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔تینوں افراد کی جانب سے سزا معطلی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے جس پر آج فیصلہ آنے کا امکان ہے۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











