Raasta (Way) Saaf....Mulak (Country) Ki Sab Se Badi Jamaat
Posted By: Ahmed on 16-09-2018 | 23:39:57Category: Political Videos, Newsراستہ صاف ۔۔۔۔ ملک کی بڑی سیاسی جماعت نے ضمنی الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ، مگر کیوں ؟
پشاور(ویب ڈیسک ) جماعت اسلامی نے متحدہ اپوزیشن کے فیصلوں کی روشنی میں سوات، صوابی اور نوشہرہ میں ضمنی انتخابات سے دستبردار ہونے اور جمع کردہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کا کا اعلان کردیا ہے،جماعت اسلامی کے کاغذات نامزدگی واپس لینے والے امید وار متحدہ اپوزیشن کے امیدواروں کی حمایت کریں گے
اس بات کا فیصلہ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے قائمقام صوبائی امیر نور الحق کی زیر صدارت ہونے والے صوبائی ذمہ داران کے اجلاس میں کیا گیا،اجلاس جماعت اسلامی کے صوبائی ہیڈ کوارٹر المرکز الاسلامی پشاور میں ہوا جس میں صوبہ خیبر پختونخوا کے متعدد اضلاع میں آئندہ ہونے والے ضمنی انتخابات اور متعلقہ امور پر غور کیا گیا، نائب امیر صوبہ ڈاکٹر اقبال خلیل نے اجلاس کے شرکاء کو متحدہ اپوزیشن کی جماعتوں کیساتھ ہونے والی بات چیت اور فیصلوں کے بارے میں آگاہ کیا ،اجلاس میں اتفاق رائے سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ متحدہ اپو زیشن کے فیصلوں کے مطابق نوشہرہ ، صوابی اور سوات کے اضلاع میں جماعت اسلامی کی طرف سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے جائیں اور جماعت اسلامی کے کاغذات نامزدگی واپس لینے والے امید واران متحدہ اپوزیشن کے امیدواروںکی حمایت کریں گے۔(ع،ع)

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











