Imran Khan Ka Jaadu Wazir E Aala Par
Posted By: Ahmed on 17-09-2018 | 20:31:41Category: Political Videos, Newsعمران خان کا جادو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پر بھی چل گیا ، کپتان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے شاہ جی نے ایسا اعلان کر دیا کہ کراچی والے خوشی سے جھوم اٹھے
کراچی (ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان کی حکومت سادگی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور اس کام کے لیے وزیراعظم ہاوس میں موجود گاڑیوں کی بھی آج نیلامی ہوئی اور 102گاڑیوں میں سے 62گاڑیاں 18کروڑ روپے میں فروخت کی گئیں ۔دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ ہاﺅس
کی پر تعیش گاڑیوں سے متعلق ایکشن لے لیا اور اس حوالے سے 3 وزرا پر مشتمل کمیٹی قائم کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کے زیراستعمال 3پر تعیش گاڑیاں ہیں، سندھ حکومت کے پاس 26 سال پرانا ہیلی کا پٹر ہے اور2006میںخریدار گیا جہاز بھی ہے۔سندھ کابینہ نے رواں مالی سال کے اگلے 9ماہ کے لیے بجٹ تجاویز کی منظوری دے دی۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ میرے استعمال میں صرف تین لگڑری گاڑیاں ہیں پتہ نہیں میڈیا زیادہ کیوں دکھا رہا ہے۔سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمارے پاس 26سال پرانا ہیلی کاپٹر ہے جبکہ سندھ حکومت کا جہاز 2006 میں خریدا گیا تھا۔وزیراعلیٰ سندھ نے لگڑری گاڑیوں کے حوالے سے معلومات جمع کرنے کے لئے تین رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سپریم کورٹ کے حکم پر سندھ حکومت نے سابق وزرائ ، اراکین اسمبلی اور سرکاری حکام سے 149 لگڑری گاڑیاں واپس لی تھیں جو وہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی استعمال کرتے رہے۔چیف سیکریٹری سندھ نے ان گاڑیوں سے متعلق کہا تھا کہ ان کو وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ، گورنر ہاؤس اور دیگر اعلیٰ حکام کے پروٹوکول اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا۔(ش،ز،خ)

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












