Social Media Par Ek Tasveer Kya Aayi
Posted By: Abid on 18-09-2018 | 19:12:10Category: Political Videos, Newsلاہو ر(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر ایک بچے کی اپنے باپ کی لاش کے ساتھ کھڑے روتے ہوئے دل سوز تصویر سامنے آنے کے بعد صارفین نے تیس لاکھ روپے چندہ جمع کر کے اس کے خاندان کو بھیج دیا ہے۔یہ تصویر ٹوئٹر پر 7000 مرتبہ شیئر کی گئی ہے۔،
27 سالہ انیل انڈیا میں دارالحکومت دلی میں گٹر صاف کرنے کا کام کرتے تھے۔ کام کے دوران جب انھیں گٹر میں اتارنے والی رسی ٹوٹی تو وہ گر کر ہلاک ہوگئے۔ کچھ اندازوں کے مطابق انڈیا میں ہر سال گٹر صاف کرنے والے سو سوریج ورکر ایسے ہی واقعات میں مارے جاتے ہیں۔ ورکروں کی نمائندہ تنظیموں کا کہنا ہے کہ ایسا اس لیے ہوتا ہے کیونکہ انھیں مناسب حفاظتی سامان مہیا نہیں کیا جاتا۔ہندوستان ٹائمز کے رپورٹر شیو سنی نے پیر کے روز یہ تصویر شیئر کی تھی۔ انھوں نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ منظر دیکھ کر ان کا دل دہل کر رہ گیا تھا۔ وہ کہتے ہیں ’میں ایک کرائم رپورٹر ہوں اور میں نے دنیا میں بہت اندوہناک واقعات دیکھے ہیں مگر یہ ایک ایسی چیز تھی جو میں نے کبھی نہیں دیکھی تھی۔‘انھوں نے بتایا کہ یہ تصویر انھوں نے انیل کی آخری رسومات سے چند لمحے قبل بنائی تھی۔ ’میں صرف گٹر صاف کرنے والوں کی ہلاکتوں کی طرف توجہ دلانا چاہتا تھا۔ یہ تصویر اس خاندان کی کہانی بیان کرتی تھی۔‘شیو سنی نے بتایا کہ یہ خاندان آخری رسومات کے اخراجات بھی نہیں اٹھا سکتا تھا اور اس کی مدد ان کے محلے کے لوگوں کی تھی۔


TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











