Wazir E Azam House Mein Maujood 8 Bhainsein
Posted By: Abid on 18-09-2018 | 20:04:34Category: Political Videos, Newsوزیر اعظم ہاؤس میں موجود 8 بھینسوں کی نیلامی کب کی جائے گی ؟ تاریخ کا اعلان کر دیا گیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم ہائوس میں موجود 8 بھینسیں نیلام کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم ہائوس انتظامیہ نے بھینسیں 27 ستمبر بروز جمعرات کو نیلام کرنے کا نوٹس جاری کردیا ہے۔انتظامیہ کے مطابق نیلامی منی ڈیری فارم وزیراعظم ہائوس میں ہوگی،
جس میں زیادہ بولی دینے والوں کو کامیاب قرار دیا جائے گا ۔نوٹس کے مطابق نیلی راوی بھینسیں ،کٹیاں اور کٹا نیلامی کےلئے پیش کی جائیں گی جبکہ مجاز اتھارٹی وجہ بتائے بغیر بولی مسترد کرنے کا بھی اختیار رکھتی ہے۔یاد رہے حکومت نے قیمتی گاڑیاں نیلام کرنے کے بعد وزیر اعظم ہاؤس میں موجود ہیلی کاپٹر اور بھینسیں بھی نیلام کرنے کا فیصلہ کیا۔حکومت کا موقف ہے کہ جب عوام کو خالص دودھ دستیاب نہیں ہے تو پھر حکمران کیسے خالص چیزوں کا مزا لوٹ سکتے ہیں۔بھینسوں کی نیلامی کے اعلان کے بعد حکومت کے اس فیصلے کا مذاق بھی بنایا گیا۔سرکاری ٹی وی کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ بھینسیں پاکستان کی سب سے بہترین نیلی راوی نسل سے تعلق رکھتی ہیں اور ایک بھینس کی قیمت قریبا دو لاکھ روپے ہے۔ بھینسوں کی دیکھ بھال اور دودھ کی سپلائی پر 4 افراد کا عملہ مامور ہے۔بھینسوں کی نگرانی پر مامور سپروائزر مقصود چیمہ کا کہنا ہے کہ بھینسوں کی خوراک پر ماہانہ 35ہزار روپے خرچ ہوتے ہیں جب کہ دیگر اخراجات اس کے علاوہ ہیں۔اس کے علاوہ ایک ڈرائیور اور گاڑی بھی ہے جو بھینسوں کے لیے چارا لانے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔عملے میں موجود ایک فرد کا کہنا ہے کہ،
وہ صبح تین بجے سے ان بھینسوں کی دیکھ بھال کرنا شروع کرتا ہے لیکن اسے کبھی خالص دودھ نصیب نہیں ہوا۔واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے 8 بھینسیں فروخت کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔۔۔۔پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اضافی گاڑیوں کی نیلامی کے بعد 4 ہیلی کاپٹر بھی نیلام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ نیلام کیے جانے والے یہ 4 ہیلی کاپٹر کسی کے زیر استعمال نہیں جو کہ کیبنٹ ڈویژن کے پاس موجودہیں۔ اس کے علاوہ وزیراعظم ہاؤس میں موجود 8 بھنسیوں کو فروخت کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ جو کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے رکھی ہوئی تھیں۔(س)


Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












