Maaroof Siastdaan Ne Imran Khan Ko Mashwara Diya
Posted By: Aalo on 18-09-2018 | 23:16:43Category: Political Videos, Newsپیسے کمانے کیلئے حکومت بھینسیں نہ بیچے بلکہ ان کی ۔۔۔ معروف سیاستدان نے عمران خان کو بڑے کام کا مشورہ دے ڈالا
کراچی (ویب ڈیسک )وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت کو بھینسوں کے بجائے دودھ بیچنے کا مشورہ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ گاڑیاں اور بھینسیں بیچنے سے حکومتیں نہیں چلتیں،یہ کام ایک دوماہ مزید چل جائے گا اس کے بعد کیا ہوگا؟ بھینسوں کے بجائے ان کا دودھ فروخت کیا جاتا تو 5سال میں اس سے زیادہ رقم ملتی ۔
سندھ اسمبلی آڈیٹوریم میں اپنی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب اور صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال میں سندھ میں تمام محکموں کیلئے نئی گاڑیاں خریدنے پر پابندی لگا دی ہے صرف ایمبولنس اور پولیس موبائل کی خریداری، منظوری سے مشروط ہو گی۔وفاق کی جانب سے سندھ کو اس کے حصہ کی رقم میں سے 49ارب روپے کم ملنے کے باعث سندھ حکومت ترقیاتی بجٹ میں 24ارب روپے کی کٹوتی پر مجبور ہوئی۔ بچت اور کفایت شعاری کی پالیسی پر سختی سے عمل کرینگے ، صوبے میں41ٹراما سنٹرز بنارہے ہیں ،جن میں سے 31 اس سال مکمل ہونگے ، ضلعی ترقیاتی پروگرام کے لیے بجٹ 5 ارب سے بڑھا کر 10ارب روپے مختص کیا گیا۔ انہوں نے کہا گورنر اپنی آئینی وقانونی حدود میں رہیں گے تو بہتر ہوگا۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان نے سرکاری اجلاسوں میں چائے کے پیش کئے جانے پر پابندی عائد کردی اورکفایت شعاری پر عمل درآمد کرتے ہوئے احکاما ت جاری کئے کہ اجلاس میں بوتل کے بجائے گلاس میں پانی پیش کیاجائے۔پشاورمیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان بی آرٹی سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کررہے تھے تواجلاس کے دوران انہوں نے احکامات جاری کئے کہ اب سرکاری اجلاس میں کسی قسم کے مہمانکو بھی چائے نہیں پیش کی جائے گی پارٹی نے 2018ء کے انتخابات میں عوام سے جو مینڈیٹ لیاہے کفایت شعاری پرعمل درآمد کرتے ہوئے اس طرح کی چیزوں سے اجتناب کرناہوگا۔اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ محمودخان نے احکامات جاری کئے کہ کسی بھی تقریب میں بوتل کے پانی کونہیں پیش کیاجائے گابلکہ گلاس میں مہمان کو پانی دیاجائے گاترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق سرکاری تقریبات میں دیگرخرچوں میں کمی لانے کیلئے جلد احکامات جاری کئے جائینگے۔(ع،ع)

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












