Na London Aur Na Hi Saudi Arabia...
Posted By: Abid on 19-09-2018 | 20:19:40Category: Political Videos, Newsنہ لندن اور نہ ہی سعودی عرب۔۔۔۔ نواز شریف اور مریم نواز جیل سے رہائی حاصل کرتے ہی کہاں جائیں گے؟
نہ لندن اور نہ ہی سعودی عرب۔۔۔۔ نواز شریف اور مریم نواز جیل سے رہائی حاصل کرتے ہی کہاں جائیں گے؟۔۔۔۔اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کی سزا معطل کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم جاری
کر دیا ۔ نواز شریف،،،مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو رہائی کا پروانہ ملنے پر اسلام آبادہائیکورٹ میں موجود پارٹی صدر شہباز شریف ، مرکزی رہنماؤں اور پارٹی کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور نواز شریف کے حق میں نعرے بازی بھی کی گئی۔جیل ذرائع عدالت کی جانب سے روبکار آنے کے منتظر ہیں، جیل ذرائع کے مطابق عدالت نے اگر لاک اپ ٹائم سے قبل ہی روبکار بھجوادیا تو تینوں قیدیوں کو آج ہی رہا کیے جانے کا امکان ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق آج رہائی کی صورت میں نواز شریف کے لاہور آنے کا امکان ہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کی رہائی کے بعد انہیں خصوصی طیارے سے لاہور منتقل کیا جائے گا۔یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف ،،مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں نیب عدالت نے سزا دی تھی جس کے تحت سابقوزیراعظم نواز شریف کو 11 اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو 8 جب کہ داماد کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فیصلے میں نوازشریف کو 80 لاکھ پاؤنڈ اور مریم نواز کو 20 لاکھ
پاؤنڈ جُرمانہ بھی عائد کیا اور ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کو ضبط کرنے کا بھی حکم دیا جب کہ عدالت نے کیپٹن (ر) صفدر پرکوئی جُرمانہ عائد نہیں کیا۔جس کے بعد تینوں قیدیوں نے سزا کے خلاف اپیلیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی تھیں جنہیں سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے تینوں قیدیوں کی سزا معطل کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم جاری کیا جبکہ تینوں قیدیوں کو 5،5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے بھی جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر اڈیالہ جیل میں قید تھے جہاں انہوں نے 60 سے زائد دن سزا کاٹی ۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












