Canada Mein Laa Pata Hone Waali Air....
Posted By: Abid on 19-09-2018 | 20:28:39Category: Political Videos, Newsکینیڈا میں لاپتہ ہونے والی پی آئی اے کی ائیرہوسٹس کیس کا ہوش اڑا دینے والا ڈراپ سین ۔۔۔ ایئر ہوسٹس لاپتہ نہیں ہوئی بلکہ اس نے۔۔۔ ؟
ٹورنٹو (ویب ڈیسک ) پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کی لاپتہ ایئرہوسٹس فریحہ مختار نے کینیڈا میں سیاسی پناہ لے لی ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والی ایئرہوسٹس فریحہ مختار گزشتہ دنوں کینیڈا میں لاپتہ ہوئی تھیں جن کی گمشدگی کی اطلاع کینیڈین پولیس کو دیدی گئی تھی۔
نجی خبر رساں ادارے کے مطابق پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ گمشدگی کے معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور اس حوالے سے جلد پیش رفت ہو گی۔ ذرائع کے مطابق فریحہ مختار مبینہ طور پر موبائل فونز ،کرنسی سمگلنگ اور جعلی سند کی تحقیقات کے باعث کئی سال معطلی کا شکار بھی رہ چکی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فریحہ مختار کی انٹرنیشنل پروازوں پر پابندی تھی تاہم انہوں نے مبینہ طور پر سیاسی اثر و رسوخ کا فائدہ اٹھایا اور ٹورنٹو جانے والی فلائٹ میں ڈیوٹی کیلئے خود کو کراچی کی رہائشی ظاہر کیا اور 11 ستمبر کوکینیڈا پہنچ کر سیاسی پناہ حاصل کر لی۔ کینیڈا میں ان کے غائب ہونے کے باعث 11 ستمبر کی پی آئی اے کی پرواز ٹورنٹو سے ایک کیبن کریو کے بغیر واپس آئی جس کے باعث قومی ائیر لائن کو لاکھوں روپے جرمانہ بھی ادا کرنا پرا۔(ع،ع)

Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
PPP walks out of budget session, decides to boycott
Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development












