Top Rated Posts ....
Search

Pak Vs India Taakra Saabiq....

Posted By: Aalo on 19-09-2018 | 20:30:47Category: Political Videos, News


پاک بھارت ٹاکرا : سابق کرکٹر رمیز راجہ نے قومی ٹیم کو جیت کے لیے شاندار مشورہ دے دیا
دبئی (ویب ڈیسک) پاکستان کے سابق کھلاڑی اوردنیائے کرکٹ کے معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ نے پاکستان کو بھارت کے ساتھ میچ میں کامیابی کیلئے بہترین مشورہ دیدیا ہے۔ نجی ٹی وی میں بھارتی صحافی نے رمیز راجہ کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا کہ ” ہم نے پاکستان کا پہلا مقابلہ دیکھا ہے
اور اگر دونوں ٹیموں کو دیکھیں تو ہر کوئی یہ کہہ رہاہے کہ پاکستان فیورٹ ہے اور بھارت سے ایک قدم آگے ہے ؟“ رمیز راجہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرا نہیں خیال کیونکہ ہانگ کانگ کے خلاف پاکستان کی پرفارمنس بس پوری پوری تھی ، فاسٹ باولر نے گیند کو زیادہ سوینگ نہیں کیا ، پاکستان کے پاس سپینرز کا ڈپارٹمنٹ نہیں ہے جبکہ بھارت اور افغانستان کے پاس سپینرز کا ڈپارٹمنٹ ہے“۔رمیز راجہ کاکہناتھا کہ پاکستان اگر نئے بالز پر وکٹ نہیں لے گا تو باولنگ بہت زیادہ پریشر میں رہے گی اور خصوصی طور پر بھارت کے بلے بازوں کے خلاف۔یاد رہے کہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا اہم میچ بدھ کو دبئی میں کھیلا جائیگا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کے اہم میچ کےلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے میچ میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ 19 ستمبر کو کھیلے جانے والا میچ انتہائی سخت اور کانٹے دار ہوگا۔ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ اپنی آب و تاب سے جاری ہے۔

پاکستان اور بھارت کے مابین بدھ کو دبئی میں شیڈول ایشیا کپ کے میچ پر پاک بھارت سمیت پوری دنیا کے شائقین کرکٹ کی نظریں لگی ہوئی ہیں اور شائقین کی بہت بڑی تعداد یا تو گراﺅنڈ میں جاکر یا پھر ٹی وی پر دونوں روایتی حریفوں کے مابین ہونے والے میچ کو دیکھنے کیلئے بیتابی سے انتظار کر رہی ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچ کے تمام ٹکٹس میچ سے قبل فروخت ہوچکے ہیں۔ پاکستان،، بھارت اور ہانگ کانگ کی ٹیموں کو گروپ اے میں رکھا گیا ہے۔ پاکستان کی ٹیم اپنا دوسرا میچ بدھ کو بھارت کےخلاف کھیلے گی۔ ایشیا کپ کیلئے پاکستان ٹیم سرفراز احمد (کپتان)، فخر زمان، بابراعظم، آصف علی، امام الحق، شعیب ملک، شان مسعود، حارث سہیل، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر، شاداب خان، محمد نواز، جنید خان، عثمان شنواری اور شاہین آفریدی پر مشتمل ہے جبکہ مکی آرتھر ٹیم کے ہیڈ کوچ اور طلعت علی منیجر ہیں۔(ف،م)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 23 | 24-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.