American....Mein Jagah Banaane Waali
Posted By: Akbar on 20-09-2018 | 19:27:05Category: Political Videos, Newsامریکی فیشن انڈسٹری میں جگہ بنانے والی 4 سالہ پاکستانی نژاد ماڈل کے چرچے
لاہور(ویب ڈیسک)شوبز کی دنیا میں اپنا نام پیدا کرنے کے لیے اکثر فنکاروں کو کئی سال لگ جاتے ہیں لیکن ایک 4 سالہ پاکستانی نژاد امریکی ماڈل میاح دھانانی نے فیشن میگزینز پر ایسے جلوے بکھیرے کہ سوشل میڈیا پر ہر طرف ان ہی کے چرچے ہیں۔جس عمر میں بچیاں گڑیا




اور کھلونوں سے کھیلتی ہیں، میاح نے اپنے ماڈلنگ کیریئر کا آغاز کردیا اور اب ان کے ہر ہر انداز کی تصویر نے انٹرنیٹ پر وائرل ہوکر دھوم مچا رکھی ہے۔ آج بڑے بڑے فیشن میگزینز اس ننھی ماڈل کی فوٹو شوٹ کے لیے لائن میں لگے ہوئے ہیں۔میاح چاہے دیسی ملبوسات زیب تن کریں یا منفرد فیشن کے ملبوسات وہ ہر اسٹائل میں ہی عمدہ لگتی ہیں جس میں ان کی معصومیت چار چاند لگا دیتی ہے۔رواں برس نیویارک میں منعقد ہونے والے فیشن ویک میں میاح نے چلڈرن برین ٹیومر فاؤنڈیشن کی نمائندگی کرتے ہوئے کیٹ واک بھی کی جب کہ وہ کئی معروف میگزینز کے سرورق پر بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہی ہیں۔میاح کو انسٹاگرام پر بھی اب تک ہزاروں صارفین فولو کرچکے ہیں اور وہ ایک ننھی سلیبریٹی کا درجہ اختیار کرچکی ہیں۔ (ش،ز،خ)




Hafiz Naeem-ur-Rehman’s Important Address in Islamabad
Should New Provinces Be Created? Balochistan Chief Minister’s Major Statement
England Defeats Pakistan by 8 Wickets to Complete 3-0 Whitewash
Oil Crisis Deepens: Prime Minister Takes Important Decision
Pm Shahbaz Sharif & Saudi Prince Muhamamd Bin Salman Hold Important
TRUMP SAYS NO TO SAUDIA ARABIA












