Top Rated Posts ....
Search

Sirf Ek Japphi Hi Toh Thi......Apne Hi Mulak Ke

Posted By: Abid on 21-09-2018 | 10:46:15Category: Political Videos, News


صرف ایک جپھی ہی تو تھی ۔۔۔۔ اپنے ہی ملک کے میڈیا کی تنقید سے تنگ آ کر نوجوت سنگھ سدھو پھٹ پڑے
نئی دہلی (ویب ڈیسک)نوَجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ پاکستانی آرمی چیف سے گلے ملنا کوئی ’رفائل ڈیل‘ نہیں تھی بلکہ صرف ایک ’جپھی‘ تھی۔ انہوں نے سیاسی مخالفین پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اس معاملے کو ہوا دے رہے ہیں۔بھارت کی وزیر دفاع نرملا سیتا رامن
نے نوَجوت سنگھ سدھو کے پاکستانی آرمی چیف قمر جاوید باجودہ سے گلے ملنے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سدھو اس عمل کو ’نظر انداز‘ کر سکتے تھے۔بدھ کو جاری کیے گئے سیتا رامن کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر بھی لوگوں نے کافی تبصرے کیے۔ کچھ کے خیال میں سیتارامن کی سدھو پر تنقید درست ہے تو دوسری طرف ایک حلقے نے اس معاملے پر سدھو کا ساتھ دیا۔ بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سدھو نے کہا ہے کہ ’یہ تو صرف ایک جپھی تھی نہ کہ ’رفائل ڈیل‘ کہ اس پر اتنا سخت ردعمل ظاہر کیا جائے۔ناقدین کے مطابق سدھو کا اشارہ دراصل رفائل طیاروں کی ڈیل پر حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کے موقف اور اس سے جڑے لاکھوں ملین ڈالر کے مالی اسکینڈل کی طرف اشارہ کیا ہے۔سدھو نے کہا کہ ’اگر پاکستانی وزیر اعظم عمران خان بھارتی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی سے گلے ملنے کی کوشش کریں تو کیا کوہلی انکار کر دے گا‘۔سابق کرکٹر اور بھارتی ریاست پنجاب کے وزیر نوجوت سنگھ سدھو نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستانی فوج کے سربراہ سے گلے ملنے کو ’سازش‘ قرار دینا درست نہیں۔ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے سدھو کو اپنی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی تھی، جس پر سدھو نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ حلف برداری کی تقریب میں پاکستانی فوج کے سربراہ قمر جاوید باجوہ اور نوجوت سنگھ سدھو گلے ملے تھے، جس پر بھارت بھر میں سدھو کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان سمبت پاٹرا نے کہا ہے کہ سدھو پاکستانی آرمی چیف سے گلے ملنے کے عمل کا دفاع کرتے ہوئے ’بھارت کو ذلیل‘ کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ معلوم ہوتا ہے کہ سدھو پاکستان کے ایجنٹ کی طرح ردعمل ظاہر کر رہے ہیں۔ اس تناظر میں انہوں نے اپوزیشن کانگریس پارٹی کے سربراہ راہل گاندھی سے بھی وضاحت طلب کر لی ہے۔(بشکریہ ڈی ڈبلیو) (ش،ز،خ)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.