Top Rated Posts ....
Search

Iran Khitte Mein....Tabaah o Barbaad

Posted By: Abid on 21-09-2018 | 19:25:50Category: Political Videos, News


ایران خطے میں استحکام کو تباہ و برباد کرنے کے لیے کونسے ہتھکنڈے اپنا رہا ہے؟ امریکہ نے ناقابل یقین الزام عائد کر دیا
نیویارک(ویب ڈیسک اقوام متحدہ میں امریکی خاتون مندوب نکی ہیلے نے کہا ہے کہ ایران خطے کے ممالک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور اس مقصد کے لیے وہ مذہبی نعروں کا استعمال کر رہا ہے۔سلامتی کونسل کے اجلاس میں ہیلے نے مشرق وسطی میں ایرانی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ
“تہران خطے میں ایسے حکمرانوں کو سپورٹ کر رہا ہے جو اپنے عوام کو کیمیائی مواد کے ذریعے موت کی نیند سُلا رہے ہیں”۔امریکی خاتون مندوب کے مطابق تہران نے خطے میں پڑوسی ممالک کو اپنے مقاصد کے حصول کے لیے غیر مستحکم کیا اور مذہبی نعروں کے ذریعے ان ممالک میں اپنا اثر و رسوخ بڑھایا۔نکی ہیلے نے کہا کہ ایران نے عراق کے اندر بھی اپنے لیے خصوصی زون قائم کر رکھا ہے تا کہ وہاں اپنے زیر انتظام ایجنٹوں اور ملیشیاؤں کو فنڈنگ اور تربیت فراہم کر سکے۔ان کا کہنا تھا کہ ایران کی پوری خواہش ہے کہ عراق کو کمزور کیا جائے تا کہ تہران اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے میں کامیاب ہو جائے۔ دوسری طرف ایک خبر کے مطابق امریکا نے روس سے لڑاکا طیارے اور میزائل سسٹم خریدنے پر چین کے ایک فوجی ادارے پر پابندی لگادی جس پر چین نے امریکا کو متنبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر ’اپنی اس غلطی‘ کو درست کرے اور پابندی ختم کرے ورنہ نتائج کے لیے تیار رہےغیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی ایجنسی پر پابندی لگانے کے لئے ایگزیکٹو آرڈر جاری کردیئے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ چینی فوج کی برانچ اکنامک ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور
محکمہ کے ڈائریکٹر پر فوری پابندی نافذ کردی ہے اور اب وہ امریکیوں کےساتھ کاروبار بھی نہیں کرسکیں گے۔امریکا نے چینی ایجنسی اور اس کے سربراہ کو اُس فہرست میں بھی شامل کرلیا ہے جس کے ذریعے وہ امریکیوں کے ساتھ بزنس نہیں کر سکیں گے۔امریکی انتظامیہ نے روسی ملٹری اور انٹیلی جنس سے تعلق رکھنے والے مزید 33 افراد اور کمپنیوں کو بلیک لسٹ کیا ہے۔امریکا کا کہنا ہے کہ چینی ادارے کا روسی ہتھیاروں کی خریداری کا اقدام روس پر عائد اُن امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی ہے جن کے تحت روس کی دفاعی صنعت کے ساتھ بڑے پیمانے پر لین دین کرنے والے تیسرے فریق پر پابندیاں لگ سکتی ہیں۔امریکی پابندیوں پر چین نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ امریکا چینی فوجی ادارے پر عائد پابندیاں ختم کرے ورنہ نتائج کے لیے تیار ہوجائے۔بیجنگ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکی اقدام نے دونوں ممالک کے تعلقات کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔انہوں نے کہا کہ ‘ہم امریکا سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر اس غلطی کو درست کرے اور ان نام نہاد پابندیوں کو ختم کرے بصورت دیگر اس کے نتائج کی تمام تر ذمہ داری امریکا پر عائد ہوگی۔’واضح رہے کہ امریکا اور چین کے درمیان پہلے ہی تجارتی کشیدگی جاری ہے اور امریکی صدر نے گزشتہ دنوں ہی چین کی 200 ارب ڈالر کی درآمدات پر اضافی ٹیکس عائد کیا تھا اور ساتھ ہی جوابی کارروائی کی صورت میں مزید محصولات لگانے کی دھمکی بھی دی تھی۔(م،ش)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Bani PTI Jald Jail Se Bahar Hon Ge

Bani PTI Jald Jail Se Bahar Hon Ge

Views 35 | 24-03-2024
Zia Ul Hassan Lanjar Big Statement

Zia Ul Hassan Lanjar Big Statement

Views 23 | 26-03-2024
MQM Ki Warning... Badi Breaking

MQM Ki Warning... Badi Breaking

Views 22 | 28-03-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.