Pakistan Ke Khilaaf....Bohat Jald Hum
Posted By: Abid on 22-09-2018 | 09:14:04Category: Political Videos, Newsپاکستان کے خلاف کارروائیاں کرنے کاوقت آ گیا ، بہت جلد ہم ۔۔۔ بھارتی آرمی چیف نے پاکستان کو اپنی اوقات سے بڑی دھمکی دے ڈالی
ممبئی (ویب ڈیسک) بھارت اور پاکستان میں مذاکرات ختم ہونے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سرد مہری میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ۔ بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راو ت نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج سے بدلہ لینے کاوقت آگیاہے، پاکستان کوان کی ہی زبان میں جواب دیاجائے گا ۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راو ت کا کہنا تھا کہ مخالف کوبھی دردکااحساس دلانا چاہیے،پاکستانی فوج سے بدلہ لینے کاوقت آگیا ہے، ہمیں مسلسل نئے ہتھیاروں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم مخصوص ہتھیارہم ایک حد تک استعمال کر سکتے ہیں، عسکری کارروائی ہمیشہ سرپرائزہوتی ہے جبکہ ہتھیاروں کی خریداری جاری رہے گی۔ یاد رہے کہ بھارت نے پاکستان کی مذاکرات کی دعوت رد کرتے ہوئے امریکا میں پاکستانی اور بھارتی وزیر خارجہ کی ملاقات کو بعید ازقیاس قرار دیا تھا.واضح رہے کہ اس فیصلے کے بعد وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھارتی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے بصیرت سے محروم قرار دیا گیا تھا۔دوسری جانب بھارت کی امن دشمنی ٹوئٹرپرٹاپ ٹرینڈ بن گیا. “انڈین گورنمنٹ اگینسٹ پیس” کے عنوان سے ٹرینڈ سرفہرست آگیا.ٹویٹر پر دنیا بھرمیں موجود پاکستانیوں کی جانب سے بھارتی حکومتی پر شدید تنقید کی گئی. (س)


Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












