Bharti Army....Bayaan Ke Baad Imran Khan
Posted By: Ahmed on 22-09-2018 | 09:15:12Category: Political Videos, Newsبھارتی آرمی چیف کے غیر ذمہ دارانہ بیان کے بعد عمران حکومت کا رد عمل، جنگ سے متعلق ناقابل یقین اعلان کر دیا گیا
لاہور(ویب ڈیسک) بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکیوں کے بعد پاکستان کا ردعمل آگیا۔ وزیراعللاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ کون امن اور کون جنگ چاہتا ہے۔ بھارتی آرمی چیف کا بیان نا مناسب ہے، انہوں نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف سیاسی جماعتوں کے آلہ کار نہ بنیں۔
فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ہم نے امن کے لیے پہلے ہاتھ بڑھایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت ایٹمی طاقتیں ہیں، جنگ نہیں ہو سکتی ، واضح رہے کہ اس سےقبل بھارتی آرمی چیف وپن راوت پاکستان کوبراہ راست دھمکیاں دینے پر اتر آئے.تفصیلات کے مطابق بھارتی آرمی چیف نے اپنے عہدے کا پاس نہ کرتے ہوئے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سے بدلہ لینے کا وقت آگیا ہے۔وپن راوت نے کہا ہے کہ مذاکرات اور دہشت گردی ساتھ نہیں چل سکتے، بدلہ لینے کا وقت آگیا ہے۔ خام خیالی کے شکار بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ ہم پاکستان کوسرپرائز دیں گے، انھیں بھی وہی تکلیف محسوس ہونی چاہیے، جو ہم نے برداشت کی۔یاد رہے کہ بھارت نے پاکستان کی مذاکرات کی دعوت رد کرتے ہوئے امریکا میں پاکستانی اور بھارتی وزیر خارجہ کی ملاقات کو بعید ازقیاس قرار دیا تھا.واضح رہے کہ اس فیصلے کے بعد وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھارتی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے بصیرت سے محروم قرار دیا گیا تھا۔دوسری جانب بھارت کی امن دشمنی ٹوئٹرپرٹاپ ٹرینڈ بن گیا. “انڈین گورنمنٹ اگینسٹ پیس” کے عنوان سے ٹرینڈ سرفہرست آگیا.ٹویٹر پر دنیا بھرمیں موجود پاکستانیوں کی جانب سے بھارتی حکومتی پر شدید تنقید کی گئی۔(م،ش)

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












