Main Ab Yeh Kaam Nahi Karoon Ga
Posted By: Akbar on 22-09-2018 | 09:16:06Category: Political Videos, Newsمیں اب یہ کام نہیں کروں گا ۔۔۔۔۔۔۔۔ابھیشیک بچن نے کس کام سے توبہ کر لی ؟
ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار اور بگ بی امیتابھ بچن کے صاحبزادے ابھیشیک بچن نے کہا ہے کہ آرادھیا کو پوری آزادی ہوگی کہ وہ مستقبل میں جو پیشہ اختیار کرنا چاہے کرسکتی ہے، کسی بھی ایسی فلم میں کام نہیں کروں گا جسے دیکھ کر بیٹی آرادھیا شرمندگی محسوس کرے۔
جاگرن سینما سمٹ کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ابھیشیک بچن کا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی ایسی فلم میں کام نہیں کریں گے جسے دیکھ کر ان کی بیٹی آرادھیا شرمندہ ہوجائے۔ابھیشیک کا اپنی بیٹی کے مستقبل کے حوالے سے کہنا تھا کہ انہوں نے اور ان کی اہلیہ ایشوریارائے بچن نے فیصلہ کیا ہے کہ آرادھیا کو پوری آزادی ہوگی کہ وہ مستقبل میں جو پیشہ اختیار کرنا چاہے کرسکتی ہے ہم دونوں اس پر اپنی مرضی تھوپنے کی کوشش نہیں کریں گے۔واضح رہے کہ ابھیشیک بچن اور تاپسی پنوں کی حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم’’من مرضیاں‘‘لوگوں کو متاثر کرنے میں ناکام رہی ہے جب کہ فلم میں سکھ مذہب کی تضحیک کرنے اور سکھوں کے جذبات مجروح کرنے پرفلم کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہے۔ دوسری طرف بالی وڈاداکار ورون دھون نے اپنے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنی قریبی دوست اداکارہ عالیہ بھٹ کو اپنا معاوضہ بڑھانے کا مشورہ دیا کیونکہ وہ بہت کم معاوضے کی ڈیمانڈ کرتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا میں ہمیشہ عالیہ سے کہتا ہوں کہ تم کیا کر رہی ہو؟ تم بہت کم معاوضہ لیتی ہو، کیا تم بیوقوف ہو؟ اپنا معاوضہ بڑھاؤ۔ رپورٹس کے مطابق ورون دھون ایک فلم میں کام کرنے کے 8 سے 10 کروڑ روپے لیتے ہیں جبکہ عالیہ بھٹ 4 سے 5 کروڑ روپے معاوضہ وصول کرتی ہیں۔(م،ش)

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











