Top Rated Posts ....
Search

Afghanistan Se Mushkil Muqaable Ke Baad

Posted By: Mangu on 22-09-2018 | 09:17:09Category: Political Videos, News


افغانستان سے مشکل مقابلے کے بعد وسیم اکرم نے مہندر سنگھ دھونی کا حوالہ دیتے ہوئے شعیب ملک کو ناقابل یقین بات کہہ دی
دبئی(ویب ڈیسک)ایشیا کپ میں اپنی اب تک کی بہترین پرفارمنس سے سب کو حیران کردینے والی ٹیم افغانستان نے گزشتہ روز پاکستانی ٹیم کو بھی بڑی مشکل میں ڈال دیا تھا تاہم آخری اوور میں شعیب ملک کی شاندار پرفارمنس سے پاکستان کو فتح ملی ۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان دلچسپ اور اعصا ب شکن میچ پر
ہرطرف سے تبصرے جا ری ہیں پاکستان کے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے شیب ملک کی تعریف کرتے ہو ئے کہا ہے کہ تجربے کا کوئی نعم البدل نہیں ہوتا۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں وسیم اکرم لکھتے ہیں کہ تجربے کا کوئی نعم البدل نہیں ہوتا،شعیب ملک نے اس قوم کو ایک مرتبہ پھر بلند حوصلہ افغانستان کی ٹیم کیخلاف ثابت کیا ہے ،جس طرح بھارتی بیٹسمین مہندر سنگھ دھونی ثابت کر چکے ہیں۔وہ مزید لکھتے ہیں کہ بولر کا سامنا کرتے وقت شعیب ملک کے چہرے پر کسی قسم کے کوئی تاثرات نہیں تھے تاکہ بولر بیٹسمین کا ارادہ نہ بھانپ سکے کہ وہ کیا عزائم رکھتا ہے۔ واضح رہے کہ تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک نے جہاں گزشتہ روز افغانستان سے میچ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا، وہیں ان کے شکست پر دلبرداشتہ ہوجانے والے افغان بولر آفتاب عالم کی دل جوئی کرنے کے انداز نے بھی مداحوں کے جیت لیے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ 2018، سپر فور کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان نے افغانستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔شکست کے بعد جہاں پوری افغان ٹیم دلبرداشتہ ہوئی، وہیں ایک بولر آفتاب عالم نے پچ پر ہی بیٹھ کر رونا شروع کردیا، جس پر شعیب ملک ان کے پاس گئے اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں چپ بھی کروایا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔میچ کے بعد شعیب ملک نے افغان ٹیم کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ دن بدن اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں اور ان کی فیلڈنگ، بولنگ اور بیٹنگ سب بہترین ہوچکی ہے۔شعیب ملک کا کہنا تھا کہ اس بات سے انکار نہیں کہ افغانستان نے بہت محنت کی اور پاکستان کو ٹف ٹائم بھی دیا لیکن ہار جیت کھیل کا حصہ ہے۔(م،ش)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 25 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 22 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.