Top Rated Posts ....
Search

Saudi Arabia Ka Free Hawaai Safar

Posted By: Abid on 23-09-2018 | 19:07:15Category: Political Videos, News


سعودی عرب کا مفت ہوائی سفر کا اعلان ۔۔۔۔مگر کب اور کیوں ؟ تازہ ترین خبر
ریاض (ویب ڈیسک) سعودی فضائی کمپنی ناس نے 88ویں قومی دن کے موقع پر تمام داخلی پروازوں کے ٹکٹ مفت کردیئے۔ناس نے ٹویٹر کے اپنے اکائونٹ پر تمام مسافروں کو یہ اعلان کرکے حیرت میں ڈال دیا کہ قومی دن کی تمام پروازوں کے ٹکٹ مفت ہوںگے۔ جو لوگ قومی دن
کے موقع پر سفر کیلئے ٹکٹ خرید چکے ہیں انہیں انکی رقم واپس کردی جائے گی۔ ناس نے چند روز قبل اعلان کیا تھا کہ اسکی داخلی پروازوں کے ٹکٹ 88رال میں قومی دن پر مہیا ہوںگے اور 15اکتوبر سے 15دسمبر 2018ء تک کے ٹکٹ خریدے جاسکیں گے۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سعودی عرب کے 88 ویں قومی دن کے موقع پر اماراتی حکام نے سعودی پرچم کو برج خلفیہ کی زینت بنا دیا، اماراتی وزیر داخلہ انور قرقاش نے کہا ہے کہ ہماری کامیابی کے لیے سعودی ریاست کی کامرانی ضروری ہے۔تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر داخلہ انور قرقاش نے سعودی عرب کے قومی دن کے حوالے سے سعودی شہریوں کو ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یو اے ای کی کامرانی کے لیے سعودی عرب کا کامیاب ہونا لازمی ہے۔عربی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ انور قرشاش نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر سعودی عرب کے قومی دن 23 ستمبر کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے سعودی عوام اور ریاست کے دائمی استحکام اور ترقی کی دعا کی۔اماراتی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اماراتی اور سعودی حکام مل کر کام کریں گے


تاکہ ساتھ کامرانی حاصل کریں اور مشترکا طور پر ترقی کی سیڑھیاں چڑھیں کیوں ہم جانتے ہیں کہ ہماری کامیابی کی بنیاد سعودی عرب پر منحصر ہے۔واضح رہے کہ اماراتی حکام کی جانب سے سعودی عرب کے 88 ویں قومی دن کے موقع پر خصوصی مہر تیار کی گئی ہے جو متحدہ عرب امارات آنے والے سعودی شہریوں کا استقبال کرنے کے لیے 23 ستمبر تک ان کے پاسپورٹ پر لگائی جائے گی۔عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ اماراتی حکام کی جانب سے سعودی عرب کے 88ویں قومی دن کے موقع پر دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلفیہ پر روشنیوں کی مدد سے سعودی پرچم بنایا گیا تھا۔ (ش،ز،خ)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
MM 1 Satellite To Be Launched After

MM 1 Satellite To Be Launched After

Views 237 | 12-05-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.