Top Rated Posts ....
Search

Islamabad Mein Saabiq Wazir E Azam....

Posted By: Ahmed on 23-09-2018 | 19:14:00Category: Political Videos, News


بریکنگ نیوز: اسلام آباد میں سابق وزیراعظم کی سرکاری گاڑی کی ٹکر سے نوجوان جان بحق ، مگر کچلا جانے والا دراصل کون نکلا ؟ خبر نے شہر میں ہلچل مچا دی
لاہور(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کی گاڑی کی ٹکر سے کانسٹیبل جاں بحق ہوگیا، حادثے کے وقت راجا پرویز اشرف گاڑی میں موجود نہیں تھے، پولیس نے ڈرائیور کوگرفتار کے تھانے منتقل کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء اورسابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کی گاڑی کی ٹکر سے کانسٹیبل جاں بحق ہوگیا ہے۔
سابق وزیراعظم کی گاڑی کوحادثہ زیروپوائنٹ اسلام آباد پر پیش آیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی شکار گاڑی سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کی ملکیت ہے۔ تاہم جب گاڑی کوحادثہ پیش آیا اس وقت سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف گاڑی میں موجود نہیں تھے۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس نے حادثے کے فوری بعد گاڑی کے ڈرائیور عابد کوگرفتار کرلیا ہے۔ جبکہ حادثے کے بعد گاڑی کوتھانے منتقل کردیا گیا ہے۔ سابق وزیراعظم کے ڈرائیور اور گاڑی کے مالک کے خلاف مزید کاروائی ورثاء کے آنے کے بعد مزید کاروائی کی جائے گی۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والا پولیس کانسٹیبل ذیشان عباسی راولپنڈی پولیس لائن میں تعینات تھا۔ دوسری طرف ایک خبر کے مطابق کراچی کے علاقے نیپئیر سے چند روز قبل لاپتہ ہونے والی 8 ماہ کی بچی کی گمشدگی معمہ بن گئی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچی کی والدہ نے بیان دیا کہ 8 ماہ کی فائزہ کو جنات لے گئے ہیں اور وہ اسے خود واپس کر جائیں گے۔دوسری جانب لاپتہ ہونے والی بچی کی والدہ کہتی ہیں کہ پولیس نے یہ کہانی خود بنائی ہے۔متاثرہ ماہ کا کہنا ہے کہ جس ماں کی گود اجڑی اس کے ہی کردار کو مشکوک بنا کر پولیس روایتی طریقہ تفتیش اپنا رہی ہے۔کراچی پولیس نے گود سے بچے چھینے جانے کی خبروں کی تردید کردی لیکن بچی کہاں گئی اور اسے کون لے گیا؟ والدہ کے پاس اس حوالے سے تسلی بخش جواب نہیں ہے۔اہل خانہ نے پہلے کہا تھا کہ بچی کوئی عورت چھین لے کر گئی ہے، والدہ کے بار بار بیان بدلنے پر شکوک و شہبات پیدا ہو گئے ہیں۔خیال رہے کہ دو روز قبل کراچی پولیس کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں میڈیا پر گود سے بچے چھینے جانے والی خبروں کو غلط قرار دیا گیا تھا۔پولیس ترجمان کی جانب سے نیپئر سے 8 ماہ کی بچی کے اغوا کے حوالے سے کہنا تھا کہ اس طرح کے کوئی شواہد نہیں ملے تاہم پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔(م،ش)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
MM 1 Satellite To Be Launched After

MM 1 Satellite To Be Launched After

Views 237 | 12-05-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.