Imran Hakoomat Se Pehle Shahbaz Shrif....
Posted By: Akbar on 23-09-2018 | 19:30:44Category: Political Videos, Newsعمران حکومت سے پہلے شہباز شریف نے یہ کام کیا تھا اس لیے ۔۔۔ (ن) لیگی رہنما نے پی ٹی آئی قیادت سے بڑا اعزاز چھین لیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہنوازرانجھا نے کہاہے کہ ٹاسک فورسز صرف تحریک انصاف نے ہی نہیں بنائیں بلکہ پنجاب میں مسلم لیگ ن کی حکومت میں بھی شہبازشریف نے کافی ٹاسک فورسز بنائیں تھیں۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے محسن شاہنوازرانجھا نے کہا کہ،
ہمارا موقف واضح ہے کہ کشمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ،بھارت کے ساتھ مسائل کا حل گفت وشنید سے نکالنا چاہئے ،برہان وانی کی شہادت کے بعد سے مسئلہ کشمیر پوری دنیا کے سامنے کھل کر آیاہے اور نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پرنوازشریف نے مسئلہ کشمیر خود اٹھایا تھا ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی پالیسوں کی کچھ سمجھ نہیں آرہی جس چیز پر پہلے تنقید کرتے ہیں پھر اسی پر خود عمل پیرا ہوجاتے ہیں اور جب ان سے سوال کیا جائے تو اس کا جواب طنزیہ دیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹاسک فورسز صرف تحریک انصاف کی حکومت نے ہی نہیں بنائیں بلکہ پنجاب حکومت نے بھی اپنے پانچ سالہ دور میں شہبازشریف کے زیر نگرانی کافی ٹاسک فورسز بنائیں۔ اس وقت عوام کا مسئلہ مہنگائی ہے جو ڈائریکٹ ٹیکس کے نفاذسے بڑھ گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے ضمنی بجٹ سے مہنگائی میں اضافہ ہورہاہے جس سے عام آدمی اور مڈل کلاس طبقہ مثاثر ہوگا ، امیر آدمی پر اس سے کچھ اثر نہیں پڑے گا ۔عمران خان اور اسد عمر اس وقت سارا ملبہ مسلم لیگ ن کی سابق حکومت پر ڈال رہے ہیں۔ اس پہلے یہ فرمایا کرتے تھے کہ ہمارے پاس دوسو ماہرین معیشت ہیں جومعیشت کو ایک دن میں ٹھیک کردیں گے ۔(س)

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











