Pakistan Aur American Hakoomat.....
Posted By: Mangu on 23-09-2018 | 19:31:55Category: Political Videos, Newsپاکستان اورامریکی حکومت کے درمیان تعلقات ۔۔۔علی جہانگیر صدیقی نے قوم کو تسلی دے دی
واشنگٹن (ویب ڈیسک)امریکا میں پاکستان کے سفیرعلی جہانگیر صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکی حکومت کے درمیان روابط بڑھ رہے ہیں اور آنیوالے دنوں میں تعلقات مزیداچھے ہوں گے۔امریکا میں پاکستان کے سفیرعلی جہانگیر صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکاکی مختلف ریاستوں میں رہنے والے
نمایاں پاکستانیوں کوسفارتخانے بلایا ،وزیرخارجہ سفارتخانے میں امریکا میں نمایاں پاکستانی شخصیات سے ملاقات اورخطاب کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکن پاکستانی وطن کے لئے بہت اہمیت رکھتے ہیں،پاکستانی حکومت امریکی پاکستانیوں کو متحرک کرناچاہتی ہے، حکومت چاہتی ہے امریکن پاکستانی وطن کی خدمت میں کردارادا کریں۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے ہیں کہ اچھا ہوتا علی جہانگیر صدیقی بطور سفیر تعیناتی قبول نہ کرتے۔ اٹارنی جنرل کی میڈیا کو عدالتی کارروائی رپورٹ کرنے سے روکنے کی استدعا بھی عدالت نے مسترد کردی ہے۔علی جہانگیر صدیقی کی امریکہ میں بطور سفیر تعیناتی کے خلاف کیس کی سماعت جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل رکنی بینچ نے جمعرات کو کی۔دورانِ سماعت عدالت نے قرار دیا کہ علی جہانگیر صدیقی کو امریکہ میں پاکستان کا سفیر تعینات کرنا شرمندگی کا باعث ہے۔ اٹارنی جنرل بتائیں کہ کیا علی جہانگیر صدیقی کی تعیناتی پاکستان کے لیے باعثِ شرمندگی نہیں ہے؟درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ نیب میں ان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں اور علی جہانگیر سفیر بننے کے اہل نہیں۔ ان پر کرپشن کے الزامات ہیں۔درخواست کی سماعت کرنے والے جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ کرپشن
کے الزامات کے باجود ایسی تعیناتی کا ہوجانا شرمندگی کا باعث ہے۔ انہوں نے اٹارنی جنرل سے پوچھا کہ کیا ایسا نہیں ہے؟ جس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ عدالت درست کررہی ہے۔ عدالت کے تحفظات بالکل درست ہیں۔جسٹس اطہر امن اللہ نے ریمارکس دیے کہ کیا ہی اچھا ہوتا کہ علی جہانگیر صدیقی بطور سفیر تعیناتی قبول نہ کرتے۔ عدالت مملکتِ پاکستان کو شرمندگی سے بچانا چاہ رہی ہے۔ پاکستان کا امیج عدالت کو عزیز ہے۔ اس معاملے کو نئی حکومت کے آنے تک ملتوی کر دیتے ہیں۔جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ اگر عدالت علی جہانگیر صدیقی کی تقرری کے خلاف درخواست کو منظور کر لے تو پھر اس کے مضمرات کیا ہو سکتے ہیں۔ نئی حکومت کو آنے دیں۔ نگران حکومت علی جہانگیر صدیقی کی تقرری کا فیصلہ نہیں کر سکتی۔اٹارنی جنرل نے میڈیا کو آج کی عدالتی کارروائی رپورٹ کرنے سے روکنے کی استدعا کی تو عدالت نے اسے مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ عدالت کا ایسا کوئی ارادہ نہیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت 4 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔علی جہانگیر صدیقی نے مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت کی مدت پوری ہونے سے صرف دو روز قبل امریکہ میں نئے پاکستانی سفیر کا عہدہ سنبھالا ہے۔ان کی امریکہ میں بطور پاکستانی سفیر تعیناتی کو پاکستان کی مختلف عدالتوں میں چیلنج کیا جاچکا ہے جب کہ کئی ارکانِ پارلیمنٹ بھی حکومت پر زور دے چکے ہیں کہ ان کی تعیناتی کا فیصلہ واپس لیا جائے۔پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے نامزد نگراں وزیرِ اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کو ایک خط بھی لکھا ہے جس میں پارٹی رہنماوءں نے استدعا کی ہے کہ علی جہانگیر صدیقی کی تقرری کا معاملہ پاکستان میں متنازع رہا ہے لہٰذا ان کی تقرری کو کالعدم قرار دیا جائے۔(ش،ز،خ)

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












