Top Rated Posts ....
Search

Tahrek E Insaf Ke Andar Baghaawat

Posted By: Abid on 24-09-2018 | 19:27:47Category: Political Videos, News


تحریک انصاف کے اندر بغاوت ۔۔۔۔۔۔ عارف نظامی نے دعویٰ کر ڈالا
اسلام آباد (ویب ڈیسک )سینئر تجزیہ کار عارف نظامی نے کہا ہے کہ حکمران جماعت کے اراکین اسمبلی مرضی کے افسران نہ لگاپانے کی وجہ سے غم و غصے میں ہیں جس کی وجہ سے تحریک انصا ف میں بغاوت کا سماں ہے ،عمران خان نے حکومت میں آنے سے پہلے جو باتیں کیں،
ان سے وہ خود ہی پیچھے ہٹ گئے ہیں جس کی وجہ سے حکومتی معاملات میں خرابی بڑ ھ گئی ہے ۔ نجی نیوز چینل جیو نیوز کے پروگرام ”آج کامران خان کے ساتھ “میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان بیورو کریٹس کو آزادی سے کام کرنے کا کہہ رہے ہیں لیکن اداروں میں سیاسی مداخلت کس طرح پتہ چلے گی جب عمران خان پولیس افسران اور بیور کریٹس کو پبلک کے سامنے حکومت کے خلاف بیان بازی سے روک دیں گے ۔ماضی میں عمران خان بالکل الٹ بات کرتے تھے اور کہتے تھے کہ شریف برداران نے بیورو کریسی کو ذاتی غلام بنا لیا ہے ،اداروں کو آزاد ہونا چاہیے لیکن اب عمران خان نے مختلف موقف اختیار کرلیا ہے ،پاکپتن،راجن پور اور چکوال والے واقعے میں مداخلت صاف نظر آئی لیکن مداخلت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے افسران کے خلاف کارروائی کی گئی ۔ عارف نظامی نے کہا کہ میری اطلاعات کے مطابق حکمران جماعت میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے اور رہنماﺅں کو غم و غصہ ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں اپنی مرضی کا پولیس افسر نہیں لگا سکتے ،اس وجہ سے پارٹی میں بغاوت کا سماں ہے ،عمران خان نے اپنے رہنماﺅںکو تجویز دی ہے کہ عوام میں نہ جائیں ،پاکستان کی بیورو کریسی کی تباہی کی یہ ہی وجہ ہے کہ انہیں سیاست میں ملوث کیا جاتا ہے ،ایم این ایز اور ایم پی ایز اپنے رشتے دار اور مرضی کے پولیس افسراور پٹوراری لگاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ افسوسناک بات یہ ہے کہ حکومت نئے پاکستان کا دعویٰ کرتی ہے لیکن نئے پاکستان اور پرانے پاکستان میں کوئی فرق نہیں بلکہ شائد خرابی مزید بڑھ گئی ہے ۔)س)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.