Top Rated Posts ....
Search

Afghan Khilaadi Ne Shahid Afridi Ka 13 Saala Record

Posted By: Akbar on 25-09-2018 | 19:24:08Category: Political Videos, News


افغان کھلاڑی نے شاہد آفریدی کا 13 سالہ ریکارڈ برابر کر دیا
دبئی (ویب ڈیسک) افغانستان کے اوپننگ بلے باز محمد شہزاد نے ایشیاءکپ میں بھارت کے خلاف سنچری سکور کر کے سابق پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا ہے جو انہوں نے 13سال پہلے بھارت ہی کیخلاف بنایا تھا۔دبئی میں کھیلے جا رہے سپر فور کے میچ میں محمد شہزاد نے شاندار بیٹنگ کا،

مظاہرہ کرتے ہوئے جاوید احمدی کیساتھ پہلی وکٹ کیلئے 65رنز کی عمدہ شراکت داری قائم کی۔ اس موقع پر یکے بعد دیگرے افغان وکٹیں گریں مگر محمد شہزاد ڈٹے رہے اور انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنی پانچویں سنچری سکور کی، انہوں نے 116 گیندوں پر 124 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جس میں 7 چھکے اور 11 چوکے بھی شامل ہیں۔اس سنچری کے ساتھ ہی محمد شہزاد نے شاہد آفریدی کا 13سالہ پرانا ریکارڈ عالمی ریکارڈ برابر کردیا جو انہوں نے بھی بھارت کے خلاف ہی بنایا تھا۔ افغان اوپنر نے جب سنچری سکور کی تو اس وقت ان کی ٹیم کا مجموعی سکور 131 تھا اور اس لحاظ سے انہوں نے سنچری کے وقت ٹیم کے کمتر سکور کا شاہد آفریدی کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا۔آفریدی نے 2005ءمیں کانپور کے مقام پر بھارت کے خلاف 45گیندوں پر سنچری سکور کی تھی اور اس وقت پاکستانی ٹیم کا مجموعی سکور بھی 131 رنز تھا۔اس فہرست میں تیسرا نمبر آسٹریلیا کے شین واٹسن کا ہے جنہوں نے 2011ءمیں سنچری سکور کی تو آسٹریلیا کا سکور 135رنز تھا۔واضح رہے کہ اس میچ میں بھارتی ٹیم کی قیادت مہندرا سنگھ دھونی کر رہے ہیں جبکہ روہت شرما اور شیکھر دھون کو آرام دیا گیا ہے۔ ٹاس کے موقع پر افغان ٹیم کے کپتان اصغر افغان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، بھارتی بلے باز اسپنر ز کے خلاف اچھا کھیلتے ہیں اس لیے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔(س)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 24 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 16 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.