Khoobsurat Bharti Actress Ka Number
Posted By: Mangu on 25-09-2018 | 19:26:10Category: Political Videos, Newsخوبصورت ترین بھارتی اداکارہ کا موبائل نمبر سوشل میڈیا پر ڈال دیا گیا ، کالز کی بھرمار
ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار اجے دیوگن نے اپنی اہلیہ و اداکارہ کاجول کا واٹس ایپ نمبر غلطی سے ٹوئٹ کردیا۔بالی وڈ کے نامور اداکار اجے دیوگن نے اپنی اہلیہ و اداکارہ کاجول کا واٹس ایپ نمبر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر غلطی سے جاری کردیا۔ انہوں نے


اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ کاجول اس وقت ملک میں موجود نہیں ہیں اس لیے اُن کے واٹس ایپ نمبر پر رابطہ کیا جائے۔اجے دیوگن کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ سے ایسا تاثر مل رہا ہے کہ جیسے کسی اور کو دیئے جانے والا جواب اُن سے غلطی کے سبب ٹوئٹر پر پوسٹ ہوگیا ہو لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ اُن کی یہ ٹوئٹ ابھی بھی واپس نہیں لی گئی جو کہ اب بھی موجود ہے۔واضح رہے کہ کاجول ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم ’ہیلی کاپٹر ایلا ‘ کی تشہیر کی وجہ سے بیرون ملک مصروف ہیں جوکہ 12 اکتوبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔(ز،ط)

Hafiz Naeem-ur-Rehman’s Important Address in Islamabad
Should New Provinces Be Created? Balochistan Chief Minister’s Major Statement
England Defeats Pakistan by 8 Wickets to Complete 3-0 Whitewash
Oil Crisis Deepens: Prime Minister Takes Important Decision
Pm Shahbaz Sharif & Saudi Prince Muhamamd Bin Salman Hold Important
TRUMP SAYS NO TO SAUDIA ARABIA












