Australia Ke Khilaaf Test Match....
Posted By: Akbar on 27-09-2018 | 09:58:59Category: Political Videos, Newsآسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان ، سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا ؟ بڑی خبر آ گئی
لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف 17رکنی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کر دیاہے جس میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے علاوہ ایک اور کیپر محمد رضوان کو شامل کر لیاگیاہے جس کے باعث کپتان پر پریشر آنے کا بھی امکان ہے تاہم انہیں کپتان برقرار رکھا گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے باولر محمد عامر ایشیا کپ میں قابل قبول کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہوپائے جس کے باعث انہیں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سکواڈ سے باہر کر دیا گیاہے ۔ 17 رکنی سکواڈ میں سابق کپتان اظہر علی ، اوپننگ بیٹسمین فخرزمان، امام الحق اور بابراعظم شامل ہیں جبکہ ان کے علاوہ اسد شفیق ، حارث سہیل ، عثمان صلاالدین ، یاسر شاہ ، شاداب خان ، بلال اآصف ، محمد عباس ، حسن علی ، وہاب ریاض ،فہیم اشرف ، اور میر حمزہ سکواڈ کا حصہ ہو ں گے ۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 7 اکتوبر کو شروع ہو گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ16 اکتوبر کو کھیلا جائے گا ۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے اور گزشتہ رز بنگلہ دیش نے پاکستان کو 37 سکور سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا تھا جس کے بعد قومی ٹیم کے کپتان سرفراز نے کھلاڑیوں کی مایوس کن کارکردگی کی ذمہ داری خود پر لی تھی ۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











